مسلسل تیزی آندھی اوربارش بارانی سے لوگ خوفزدہ

0
0

متعدد مکانوں کی چھتیں اُڑ گئیں ۔ فصلوں کو بھی پہنچا شدید نقصان
اجمل ملک
رام بن //گزشتہ رات سے مسلسل بارش بارانی اور تیزآندھی نے جہاں لوگوں کو گھروں میں محصور کر کے رکھ دیا ہے ،وہیں انہیں خوفزدہ بھی کیا ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے تیز آندھی اور بارش کے نتیجے میں جہاں درجنوںمکانات کے چھت اُڑ گئے ہیں ،وہیں پھل دار درختوں کو کافی نقصان ہوا ہے ۔ نمائندے کے ساتھ متعدد علاقوں کے لوگوں نے فون پر بات کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح کل را ت سے مسلسل بارش اور تیزآندھی چل رہی ہے ایسا لگتا ہے کہ کوئی بڑا حادثہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔لیکن جس طرح تیزی آندھی چل رہی ہے اسے یہی اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ متعدد مکانوں کی چھتیں اُڑگئیں ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم بذریعہ اخبارضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دوردراز علاقوں میں ایک خصوصی ٹیم بھیجیں اور نقصانات کا پتہ لگایا جاسکے ۔ وہیں انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ لوگوں کی مشکلات بارے میں بالکل بے خبر ہیں کیونکہ علاقوں میں نہ ہی طبی سہولیات ، ضروری اشیاء، پانی ، بجلی وغیرہ کا فقدان ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو گھروں میں ایڑیاں رگڑنے پر مجبور ہو نا پڑتا ہے ۔جن علاقوں میں پھل دار درختوں اور فصلوں کو نقصان ہوا ہے ان میں ، رونیگام ، دھمنستہ ، ڈھک ، تاجہنیال ، کھاروان ، نیل ، مہو منگت ، کھڑی ، ناچلانہ ، آہمہ کے علاوہ متعدد علاقے جات شامل ہیں ۔ لوگوں کے مطابق خراب موسمی صورتحال اور تازہ بارشیں اور کئی مقامات پر ژالہ باری کی وجہ سے میوہ جات مکمل طور پر تباہ و برباد ہو کر رہ گئے ،جبکہ سبزیوں کی کیاری ، سرسوں اور دوسری فصلیں مکمل طور پر تباہ وبرباد ہو کر رہ گئیں۔ کئی عمر رسیدہ افراد کے مطابق انہوںنے زندگی اس قدر کی موسمی صورتحال نہیں دیکھی ہے ۔رونیگام علاقے کے مقامی لوگوں کے مطابق ان علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے سیب اور کھڑی فصلوں کا اب نام و نشان تک باقی نہیں رہ گیا ہے۔وہیں جمعہ کے بعد دوپہر اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب تیز آندھی ، بادل پھٹنے اور بجلی کڑکنے کی واقعات رونما ہونے کے بعد لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ تیز ہواﺅں اور کئی مقامات پر زبردست ژالہ باری کے نتیجے میں کھڑی فصلوں اور سیب کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کے باعث باغ مالکان اور کسان خون کے آنسوں رونے پر مجبور ہو گئے ہیں، اور ان کی سال بھر کی آمدنی کے ذرائع مکمل طو پر تباہ وبرباد ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں دوردراز علاقوں کے لوگوں نے سرکار و ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جن علاقوںمیں شدید بارشیں اور ژالہ بھاری ہوئی ہے اور کھڑی فصلوں میوہ جات کو نقصان پہنچا ہے ان علاقوں کے متاثرین کی امداد کے سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔معلوم ہوا ہے کہ مہو منگت ، نیل ، جراڈی پوگل پریستان ، آلنباس میں تیز اندھی کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ درجنوں علاقوں میں بجلی پول اور درخت نیست و نابود ہوگئے ہیںجس کی وجہ سے تمام پہاڑی علاقے گھپ اندھیرے میں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا