شیگاوں ،29 ستمبر ۔
ذوالقرنین احمد
آج بروز اتوار، صبح 10 بجے، مسجد مرکز اسلامی آزاد نگر شیگاوں میں برادران وطن کے لیے جماعت اسلامی ہند، شیگاؤں کی جانب سے مسجد پریچے کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔کتابوں کو مفت تقسیم کیا گیا
مولانا ریاض صاحب نے مراٹھی زبان میں اذان، وضو اور نماز کی تفصیلات ان حضرات کے سامنے پیش فرمائی ۔ان کے سامنے نہ صرف توحید، رسالت اور آخرت کا تصور واضح کرنے کی کوشش کی بلکہ مسجد اور نماز کی اہمیت بھی واضح کی گئی ۔مولانا صاحب نے یہ واضح کیا کہ نماز کس طرح ذات پات اور اونچ نیچ کے سارے تصورات کو ختم کردیتی ہے اور تمام انسانوں کے سامنے مساوات کا پیغام دیتی ہے کہ
ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
نہ کوئی بندہ رہا اور نہ کوئی بندہ نواز
ہمارے ہم وطن بھائیوں نے دلچسپی سے تمام چیزیں جاننے کی کوشش کی ۔ان میں کچھ حضرات نے خود وضو کرکے پاکی کا احساس حاصل کرنے کی کوشش بھی کی، ہم دعاگو ہیں کہ اللہ ان کے قلوب کو بھی شرک اور بت پرستی سے پاک کردے اور توحید کی شمع ان کے سینے میں روشن کردے ۔
یہ ایک ادنی سی کوشش رہی، *خدا کرے یہ کوشش ہر مسجد میں ہو* ۔۔اور امت کا ہر فرد اس میں شامل ہوجائے ۔ہماری ان چھوٹی چھوٹی کوششوں سے ہی انشاء اللہ فضا بدلے گی اور نفرتیں محبت میں تبدیل ہوجاییں گی ۔
سیاست کی باتیں اہل سیاست جانیں