مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں خطبہ جمعہ اور نماز سے متعلق بڑا فیصلہ

0
0

حج کے دوران ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 1ہزار 170 تک جا پہنچی
یواین آئی

مکہ مکرمہ؍؍مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران شدید گرمی سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 1170 ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق حج سیزن کے دوران گرمی سے جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد 1170 تک جا پہنچی ہے، جان بحق ہونے والے مصری شہریوں کی تعداد 600 سو تک ہے۔
وہیں سعودی عرب میں شدید گرمی کی وجہ سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جمعے کے خطاب اور نماز سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سربراہ برائے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے جمعہ کی نماز کے خطاب کا دورانیہ کم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق متعدد حاجی اب بھی لاپتہ اور کئی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جاں بحق دیگر حاجیوں کا تعلق اردن، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور عراق سے ہے، اردن کے 20 لاپتا حاجیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اس سال 18 لاکھ افراد نے حج کی سعادت حاصل کی، حج کے دوران درجہ حرارت 51 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔
سعودی عرب میں شدید گرمی کی وجہ سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جمعے کے خطاب اور نماز سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سربراہ برائے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے جمعہ کی نماز کے خطاب کا دورانیہ کم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
نئے احکامات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کا خطاب اور نماز پندرہ منٹ کے اندر ادا کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔مقامی سعودی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ سخت گرم موسمی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے، یہ تبدیلی سخت گرمیوں تک جاری رہے گی، جس کے بعد سابقہ روٹین پر عمل درآمد کیا جائے گا۔دوسری جانب مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران شدید گرمی سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 1170 ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق حج سیزن کے دوران گرمی سے جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد 1170 تک جا پہنچی ہے، جان بحق ہونے والے مصری شہریوں کی تعداد 600 سو تک ہے۔رپورٹ کے مطابق متعدد حاجی اب بھی لاپتہ اور کئی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جاں بحق دیگر حاجیوں کا تعلق اردن، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور عراق سے ہے، اردن کے 20 لاپتا حاجیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا