’مسئلہ منجاکوٹ کے کالج کا،سیاسی جماعتیں ہوئی ایک جٹ‘

0
0

کہا حکومت جلد سے جلد کالج کی منظوری کا اعلان کرے
محمد عامر
منجاکوٹتحصیل منجاکوٹ میں بغیر ذات پات اور اختلافات کے تمام پارٹیوں نے مل کر ہائر اسکینڈری اسکول منجاکوٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جہاں تمام پارٹیوں سے وابستہ لیڈران کے علاوہ لوگوں نے بھی شرکت کی۔وہیں اس موقعہ پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا واحد مقصد لوگوں کی مشکلات کے ساتھ ساتھ ڈگری کالج کی مانگ کو انتظامیہ اور حکومت تک پہنچاناہے۔اس موقع پر ان لیڈران کے ساتھ ساتھ بیوپار منڈل منجاکوٹ نے بھی میٹنگ میں شرکت کی اورکہا کہ حکومت جلد سے جلد منجاکوٹ میں کالج کی منظوری عمل میں لائے کیونکہ تحصیل منجاکوٹ ایک وسیع ترین اور سرحدی علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ کالج کامستحق ہے۔شرکاءنے کہا کہ سموار کو یہ کمیٹی ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے ملاقات کر کے کالج کے متعلق بات کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ کہ آگر اس کے بعد بھی حکومت نے منجاکوٹ کے لیئے کالج کی منظوری نہ دی تو جموں پونچھ شاہراہ منجاکوٹ کے مقام پر بند کر کے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گاجس کی ذمہ دار انتظامیہ اور حکومت ہو گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا