’مریض جموں پہنچنے سے قبل راستے میں دم توڑ بیٹھتے ہیں‘

0
0

میڈیکل کالج کی مانگ کو لیکر سرنکوٹ پوٹھہ میں احتجاج
افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ// سرنکوٹ پوٹھہ کے مقام پر مقامی لوگوں نے سماجی کارکن شیخ محمد بشیر کی قیادت میںمیڈیکل کالج کی مانگ کو لیکر مظاہرہ کیا۔جہاں پر انھوں نے جموں وکشمیر سرکار سے مانگ کی پونچھ ضلع سرحد سے تینوں اطراف سے گھیرا ہوا ہے۔ اور یہاں ہر دن کوئی نہ کوئی حادثہ ہوتا رہتا ہے چاہئے وہ بارڈر پار سے گولہ باری ہو یا پھر سڑک حادثات ہوں۔ ایسی صورت حال میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے۔ اور جو زخمی ہوتے ہیں انکو جموں میڈیکل کالج یا دوسرے اپستالوں میں لے جایا جاتا ہے۔ کیونکہ ضلع پونچھ کے اسپتالوں میں وہ سہولیات نہیں ہیں جن سے کسی کی جان بچائی جا سکے۔مگر جموں پہنچنے تک بیمار یا زخمی راستے میں ہی دم توڑ دیتا ہے۔ اس لئے عوام کی مانگ ہے کہ سرکار ضلع پونچھ میں ایک میڈیکل کالج قائم کرے تاکہ جموں کے بجائے متاثرہ لوگوں کا اور زیادہ بیمار لوگوں کا علاج جلدی ہوسکے۔ لوگوں نے مزید کہا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں عروج پہ ہیں اور حادثات کی وجہ سے کئی اموات واقع ہو چکی ہیں۔انہوں چند روز قبل پوٹھہ میں ہوئے سڑک حادثے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ حادثہ محض ڈرائیور کی لاپرواہی سے ہوا جس میں محمد اسلم نامی شخص لقمہ اجل بن گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضلع پونچھ کے اسپتالوں میں اچھی سہولیات دستیاب ہوتیں تو شائد محمد اسلم مرحوم کی جان بچائی جا سکتی لیکن جموں پہنچنے تک ان کی موت واقع ہو گئی۔انہوں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع پونچھ میں میڈیکل کالج قائم کیا جائے جوضلع پونچھ کی عوام کی دیرینہ مانگ ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا