سری نگر، // شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز)صورہ کے حکام نے لوگوں کو ان دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی ہے جو اس ادارے کی طرف سے جاری کردہ مریضوں کی رپورٹس کو استعمال کرکے لوگوں سے پیسہ بٹورتے ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کچھ دھوکہ باز مبینہ طور پر سکمز کے مختلف شعبوں کی طرف سے جاری کردہ سی ٹی سکین، پی ای ٹکی سکین اور اسی طرح کی مریضوں کی رپورٹس کو ظاہر کرکے مریضوں کے لئے رقم اکٹھا کرتے ہیں۔
بیان کے مطابق یہ رپورٹس کسی بھی طرح سکمز کی طرف سے فنڈ جمع کرنے کی توثیق نہیں کرتی ہیں۔
سکمز بیان میں کہا گیا: ‘کوئی بھی سرٹیفکیٹ جو کسی مریض کی انوسٹی گیشن یا علاج کے لئے مالیاتی ضروریات کی تصدیق کرتی ہے، پر متعقلہ محکمہ کے سربراہ کا دستخط ہوتا ہے اور س پر سکمز کے ڈائریکٹر کا بھی دستخط ہوتا ہے’۔
بیان میں عوام الناس سے کہا گیا کہ سکزم کسی بھی فنڈ جمع کرنے والے خواہ وہ حقیقی ہو یا نہ ہو، کی ذمہ دار نہیں ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا: ‘ہم صرف وہ سرٹیفکیٹس جاری کرتے ہیں جن میں صرف مریض کے علاج کے لئے ضرورت کل خرچے کی تصدیق کی جاتی ہے اور ان سرٹیفکیٹس پر ہمیشہ ڈائریکٹر کے بلا استثنا دستخط ہوتے ہیں’۔