نور محمد ترالی
ترالآل ٹرائبل کوآرڈنیشن کمیٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری چوہدری ریاض احمد بڈھانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریاستی سرکاروں نے کبھی بھی پچھڑے طبقوں کی فلاح و بہبود کیلئے مثبت پیش رفت نہیں دکھائی اور جب مرکزی حکومت نے پچھڑے طبقوں کی ترقی کیلئے کردارادا کیا تو یہاں کی مقامی پارٹیاں فیصلے کاخیر مقدم کرنے کے بجائے عدالت میں فیصلے کو چلینج کرنے کی بات کر رہی ہیں حالانکہ اس فیصلہ کا دفعہ 370 یا 35A کے ساتھ دور دور کا واسطہ بھی نہیں البتہ یہاں کے سابق حکمرانوں کو پچھڑے ہوئے طبقوں کی ترقی سے ہمیشہ کی طرح آج بھی اعتراض ہے ہر قوم ہر طبقے کا اپنا حق ہوتا ہے جس پے اعتراض نہیں ہونا چاہیے اورسیاست کرنے والوں کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ یہی وہ طبقہ ہے جس کی بدولت آپ چاروں طرف گھومنے والی کرسی پے سوار ہوتے ہو۔