مرکز میں ایک بار پھر مودی حکومت کے قیام کی امید میں بازار نے اونچی چھلانگ لگائی

0
0

یواین آئی

ممبئی ؍؍لوک سبھا انتخابی نتائج کے بعد اتحادی جماعتوں کی حمایت سے مرکز میں ایک بار پھر مودی حمایت بننے کی امید میں ہونے والی چوطرفہ خریداری کی بدولت گزشتہ روز کی افراتفری سے سنبھلنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ نے آج اونچی چھلانگ لگائی۔ووٹوں کی گنتی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے دم پر 240 سیٹیں جیتی ہیں۔ اس کے علاوہ، دیگر اتحادیوں کی حمایت سے مرکز میں ایک بار پھر نریندرمودی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت بنانے کی طرف گامزن ہے۔
اس کی وجہ سے، سرمایہ کاروں کا اعتماد واپس آیا اور ان کی سرمایہ کاری کا جذبہ مضبوط ہوا، بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 2303.19 پوائنٹس یعنی 3.20 فیصد بڑھ کر 74,382.24 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 735.85 پوائنٹس یعنی 3.36 فیصد چھلانگ لگا کر 22,620.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح بڑی کمپنیوں میں بھی زبردست خریداری ہوئی جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 4.41 فیصد بڑھ کر 42585.97 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.93 فیصد کی تیزی کے ساتھ 46277.55 پوائنٹس پر رہا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل 3918 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2597 میں تیزی1221 میں گراوٹ اور 100 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح 48 نفٹی کمپنیاں مضبوط رہیں جبکہ باقی دو کمزور۔بی ایس ای کے تمام 20 گروپس میں زبردست خریداری ہوئی۔ اس سے ٹیلی کام 6.01، میٹلز 5.36، کموڈیٹیز 4.48، سی ڈی 4.29، انرجی 2.38، ایف ایم سی جی 4.52، فنانشل سروسز 4.10، ہیلتھ کیئر 3.45، انڈسٹریلز 1.53، آئی ٹی 2.50، یوٹیلٹیز 2.87، آٹو 4.20، بینکنگ 4.50، کیپٹل گڈز1.26، کنزیومر ڈیوریبلز 3.56، تیل اور گیس 2.31، پاور 2.90، ریئلٹی 2.48، ٹیک 2.70 اور سروسز گروپ کے شیئر 5.74 فیصد اچھل گئے۔
عالمی منڈی میں ملا جلا رجحان رہا۔ جس کی وجہ سے برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.29 اور جرمنی کے ڈیکس میں 0.85 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جاپان کا نکئی 0.89، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.10 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.83 فیصد گرگیا۔۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا