مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے باضابطہ طور پر

0
0

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کا چارج سنبھالا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہان نے کہا کہ انہیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وزیر اعظم کے ذریعہ کل لیا گیا پہلا فیصلہ کسانوں کے مفاد میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا عزم کیا ہواہے اور حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ این ڈی اے حکومت گزشتہ دس سالوں سے کسانوں کی بہبود کے تئیں پرعزم ہے اور ان کی وزارت اہداف کے حصول کے لیے کام کرتی رہے گی۔
چارج سنبھالنے کے بعد، وزیر موصوف نے وزارت میں مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور صفائی کارکنان سمیت مختلف سطحوں پر عملے سے بات چیت کی۔ انہوں نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے حکومتی وڑن کو حاصل کرنے کے لیے ایک ٹیم کے طور پر کام کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے وزارت میں کرشی انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا بھی دورہ کیا اور فصلوں کی پیداوار اور خشک سالی کی تیاری سمیت ملک کے اندر زراعت کے منظر نامے کا جائزہ لینے سے متعلق سہولیات کو دیکھا۔
بعد ازاں، انہوں نے وزارت کے سینئر حکام کے ساتھ میٹنگ کی اور وزارت کے کام میں شفافیت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے لیے حکومتی منشور بھی پیش کیا اور ہر ایک سے اس کی تکمیل کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔ چوہان نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک صاحب بصیرت رہنما ہیں اور انہوں نے عہدیداروں سے منشور میں طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک روڈ میپ پر کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ان داتا کی زندگیوں میں بہتری لانا وزارت کا مشن ہونا چاہئے۔
رام ناتھ ٹھاکر اور بھاگیرتھ چودھری نے بھی زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت میں وزیر مملکت کے طور پر چارج سنبھالا۔ معزز وزراء کا خیرمقدم محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری منوج آہوجا، سکریٹری ڈی اے آر ای ہمانشو پاٹھک اور وزارت کے دیگر سینئر افسران نے کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا