مہاجرین کے زیر التواء معاوضے کو فوری طور پر جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے صوبائی صدر رتن لال گپتا نے مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر دھوکہ کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید حملہ کیا۔انہوں نے کہاکہ مہاجرین اور بے روزگار نوجوانوں کو مایوسی میں چھوڑ دیا کیونکہ وعدے پورے نہیں ہوئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں پناہ گزینوں کو نظر انداز کیا ہے اورلوگوں خصوصاً مہاجرین کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں بھاجپا حکومت کی ناکامی کی وجہ سے نوجوانوں کو بے روزگاری کی کھائی میں دھکیل دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں، نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر نے پہلے کی سفارشات کے باوجودپی او کے ،کیپناہ گزینوں کو فراہم کردہ معمولی معاوضے کا حوالہ دیتے ہوئے وعدوں اور اعمال کے درمیان واضح تفاوت کو اجاگر کیا۔انہوں نے ایک ہی قسط میں زیر التواء معاوضے کو فوری طور پر جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اسے ایک حقیقی اور جائز مطالبہ قرار دیا جسے بہت عرصے سے نظر انداز کیا گیا ہے۔صوبائی صدر نے ملک میں سالانہ 2 کروڑ نوکریاں پیدا کرنے کے اس کے کھوکھلے وعدے کے لیے بی جے پی کو مزید تنقید کا نشانہ بنایا، جس نے ملک کو خاص طور پر جموں و کشمیر میں بے روزگاری کی شدید حقیقت کو اجاگر کیا۔