مرکزی حکومت مافیا کی طرح کام کر رہی ہے: کانگریس

0
0

اس حکومت میں حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ جو بھی سچ بولے گا اسے سزا ملے گی:جے رام رمیش
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس نے مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ یہ ایک مافیا کی طرح کام کر رہی ہے اور جو بھی سچ بولتا ہے اسے سزا ملتی ہے۔کانگریس نے آج اپنے آفیشل ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ جو بھی سچ بولے گا اسے سزا ملے گی۔ اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کی بدعنوانی اور بڑے گھپلوں کو بے نقاب کیا تھا، اس معاملے کی تحقیقات کرنے والے اس ادارے کے افسران کا اب تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں اس کی سزا دی جا رہی ہے۔پارٹی نے کہا "سی اے جی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ مودی حکومت نے دوارکا ایکسپریس وے پروجیکٹ، بھارت مالا پروجیکٹ اور آیوشمان بھارت جیسی اسکیموں میں بڑے گھوٹالے کیے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان افسران کے تبادلوں کے احکامات فوری طور پر منسوخ کیے جائیں اور انہیں سچ بولنے کی سزا نہ دی جائے۔ اس کے علاوہ جن اسکیموں میں گھوٹالے سامنے آئے ہیں ان سے وابستہ لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔دریں اثنا، پارٹی کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے کہا ” سی اے جی کے ایسے تین افسران ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران پیش کردہ ایک رپورٹ میں سرکاری اسکیموں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا پردہ فاش کیا تھا۔ سی اے جی کی رپورٹ نے بنیادی ڈھانچے اور سماجی اسکیموں میں گھپلوں کو بے نقاب کیا ہے۔ رپورٹ میں دوارکا ایکسپریس وے میں لاگت میں 1400 فیصد اضافے اور ٹینڈرنگ میں دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں سے 3,600 کروڑ روپے کے غلط استعمال، بولی لگانے کے غلط عمل اور بھارت مالا اسکیم کی لاگت میں 60 فیصد اضافے کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے۔ یہی نہیں آیوشمان بھارت اسکیم کے آڈٹ میں مرنے والے مریضوں کے لاکھوں دعوے اور کم از کم 7.5 لاکھ مستفیدین ایک ہی موبائل نمبر سے جڑے ہوئے پائے گئے ہیں۔ اب آیوشمان بھارت اور دوارکا ایکسپریس وے گھوٹالوں کی رپورٹنگ کرنے والے سی اے جی کے تینوں افسروں کا تبادلہ مودی حکومت میں ہونے والی بدعنوانی کو چھپانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود سی اے جی کو ایک آزاد ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا