مرکزی جامع مسجد شریف مہور و مدرسہ فیض الرسول مہور میں عظیم الشان اجلاس ’جشن دستار حفظ قرآن‘ منعقد کیا گیا

0
0

مدرسہ ہذا کے تین بچوں نے ایک ہی نشست میں مکمل قرآن پاک سنایا
ایم شفیع رضوی
مہور // مدرسہ فیض الرسول متصل مرکزی جامع مسجد شریف مہور میں ایک روزہ ایک عظیم الشان دینی مجلس کا اہتمام کیا گیا مدرسہ ہذا سے فارغ ہونے والے حفاظ کرام کی دستار بندی بھی کی گئی اس موقع پر ملک کی نامور شخصیت خلیفۃ حضور تاج الشریعہ استاد العلماء حضرت مولانا مفتی محمد سلیمان مصباحی استاذ عربک یونیورسٹی جامعہ نعیمہ مراد آباد یوپی نے بطور مہمان خصوصی شمولیت فرمائی حضرت کے دست اقدس سے نو حفاظ کرام کے سروں پر دستار حفظ کا تاج رکھا گیا حضرت نے قرآن و حدیث کی روشنی میں عوام کی اصلاح کیلئے مدلل بیان بھی فرمایا مفتی موصوف نے اپنے خطاب میں عوام الناس کو اصلاح اعمال کی تلقین فرمائی اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے وابستہ کرنے کے لئے بھی تلقین فرمائی موجودہ پرفتن دور میں بڑھتی ہوئی بے حیائی اور برائی اور منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان سماج کے لئے لمحہ فکریہ ہے لہذا اپنے بچوں کو نماز روزہ کا پابند بنائیں قرآنی تعلیم سے آراستہ کریں قرآنی تعلیم ایک ایسی باہر تعلیم ہے جو انسان کو ہر برائی سے بچنے کا درس دیتی ہے دینی تعلیم سے دور رہ کر برائیوں سے بچنا ناممکن ہے قرآنی تعلیم ہی سے بچا آدمی سے انسان بنتا ہے قرآنی تعلیم ہی سے بچے باکردار بااخلاق پاک و صاف خیالات کے مالک ہوتے ہیں دیگر علمائے کرام نے بھی اس موقع پر حاضرین سے خطاب فرمایا مجلس میں شمولیت کرنے والے علمائے کرام میں حضرت مولانا مفتی سید صفدر حسین شاہ ، حضرت مولانا مفتی محمد اشرف نعیمی امام و خطیب مرکزی جامع مسجد شریف مہور ، حضرت مولانا مفتی سجاد نعیمی ، مولانا محمد علی نوری ،مولانا یونس، مولانا نظیر احمد قادری مصباحی ، مولانا بشیر احمد ، مولانا عبد الرحمن ، حافظ عبد الرشید ، حافظ نواب الدین ، حافظ الطاف وغیرہ دیگر علمائے کرام و آئمہ مساجد بھی موجود تھے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا