تبریز ملک
درہالشب برات کے با برکت اور حسین موقع پر عالم اسلام کے ساتھ ساتھ مرکزی جامع مسجد درہال میں محفل کا اہتمام کیا گیا ۔اس دوران یہاں علماءاکرام نے اپنے بیانات سے سامعین کو نوازہ وہیں ختم شریف اور نعت کی مجلس سجائی گئی۔ اس نورانی محفل میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر مرکزی جامع مسجد درہال کے امام وخطیب حضرت حافظ محمد سعید نے اس مقدس رات کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی۔اس دوران جامع مسجد درہال کے نائب امام محتشم ملک اور کئی باثر لوگ بھی موجو درہے۔