مرکزی بجٹ میں اے پی ریلویز کے لئے 9138 کروڑ اور تلنگانہ کیلئے 5071 کروڑ الاٹ: وزیرریلوے

0
0

حیدرآباد۔ // وزیر ریلوے اشوینی ویشنو نے کہا ہے کہ وشاکھاپٹنم ریلوے زون کے قیام کے لئے 53 ایکر اراضی دینے کی خواہش کی گئی لیکن حکومت آندھراپردیش نے ہنوز یہ اراضی حوالے نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس زون کے قیام کے لئے ڈی پی آر تیار ہے۔ اراضی حوالے کرنے پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کے برسراقتدار آنے سے پہلے 2009 تا 2014ء متحدہ آندھراپردیش میں ریلوے کی ترقی کے لئے 886 کروڑ روپے کے فنڈس الاٹ کئے گئے تھے تاہم موجودہ مرکزی بجٹ میں صرف اے پی کے لئے 9138 کروڑ روپے کی رقم الاٹ کی گئی ہے۔ آندھرا میں 240کلومیٹر نئے پٹریوں کا کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے لائنس کو برقیانے کا کام تقریباً 98 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ تلنگانہ میں ریلویز کے لئے 5071کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ریاست میں ریلوے لائنس کو برقیانے کا کام صدفیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ گذشتہ 10 سالوں کے دوران مختلف مقامات پر 414 پلیٹ فارمس، انڈرپاسیس کی تعمیر کا کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلویز پر ریاست میں سرمایہ کاری میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ قاضی پیٹ میں کوچ فیکٹری کا وزیراعظم نریندرمودی نے سنگ بنیاد رکھاتھا جس کے کام جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا