مرکزی اسکیمیں کمزور طبقہ کو با اختیار بنا رہی ہیں:بلبیر رام رتن

0
0

لازوال ڈیسک
جموںجموں و کشمیر ایس ٹی، ایس سی اور بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے نائب چیئر پرسن بلبیر رام رتن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیمیں کمزور طبقہ کو با اختیار بنا رہی ہیں اور اس سلسلہ میں سوراج ابھیان کے تحت 14اپریل تا 5مئی ان اسکیموں کو عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں کارپوریشن کی جانب سے قرضہ حاصل کرنے والوں کو پے منٹ اتھارٹی لیٹر کی فراہمی کے دوران کیا ۔اس موقع پر غلام قادر کھٹانہ جنرل منیجر ، ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی ، ضلع پروجیکٹ آفیسر آئی سی ڈی ایس موجود تھے۔بلبیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ہند نے امبیڈکر جینتی کے موقع پر سوراج ابھیان کا اعلان کیا اور ریاست کے شہری علاقہ جات کے ساتھ ساتھ دیہی علاقہ جات میں اس کی افادیت ہو رہی ہے لیکن اس کی پہنچ پسماندہ علاقہ جات تک ہونی چاہئے جہاں عوام نظر انداز رہتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا