مرمو کی توہین کرنے پر خواتین کمیشن نے ادھیر رنجن چودھری کو نوٹس بھیجا

0
0

یواین آئی
نئی دہلی خواتین کے قومی کمیشن نے صدر دروپدی مرمو کے لیے ‘راشٹر پتنی’ کا توہین آمیز لفظ استعمال کرنے پر لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو نوٹس بھیجا ہے اور ایک ہفتے کے اندر ان سے جواب طلب کیا ہے۔خواتین کے قومی کمیشن نے جمعرات کو مسٹر چودھری کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا کہ انہیں محترمہ مرمو کے خلاف توہین آمیز لفظ استعمال کرنے پر تحریری طور پر وضاحت دینی ہوگی اور کمیشن کے سامنے ذاتی طور پر حاضر ہونا ہوگا۔ کمیشن نے مسٹر چودھری کو 3 اگست کو صبح 11.30 بجے حاضر ہونے کو کہا ہے۔کمیشن نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو بھی خط لکھ کر اس پورے معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ محترمہ گاندھی کو محترمہ مرمو پر توہین آمیز ریمارکس کرنے پر مسٹر چودھری کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔اس سے قبل وشاکھاپٹنم میں منعقدہ قومی کمیشن برائے خواتین اور ریاستی خواتین کمیشن کی میٹنگ میں مسٹر چودھری کے ریمارکس کی سخت مذمت کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا