مرمو کی الجزائر کے صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت

0
0

لازوال ویب ڈیسک

الجزائر، // صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے پیر کو یہاں الجزائر کے صدر عبد المجيد تبون کے ساتھ دو طرفہ

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
راشٹرپتی بھون سکریٹریٹ نے منگل کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ نے المراديہ پیلیس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے الجزائر کے صدر کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے ہندوستان اور الجزائر کے تعلقات کو مزید بلندی تک لے جانے کے طریقوں پر خصوصی توجہ دی۔

http://www.presidentofindia.gov.in/Profile
محترمہ مرمو نے الجزائر کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت اور افریقہ کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں صدور نے وفود کی سطح پر بات چیت کی اور پریس کو بیانات جاری کیے۔ اس سے قبل محترمہ مرمو نے الجزائر میں مقام الشهيد یادگار پر گلہائے عقیدت نذر کئے اور الجزائر کی جدوجہد آزادی میں اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے الجزائر کی آزادی کی جدوجہد کی یاد میں مجاہد کے قومی عجائب گھر کا بھی دورہ کیا۔
صدر جمہوریہ نے بعد میں الجزائر-انڈین اکنامک فورم سے خطاب کیا جس کا اہتمام الجزائر کی اقتصادی تجدید کونسل اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

https://lazawal.com/?page_id=182911/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا