مرزا غالب ادبی وثقافتی سنگم کے بینرر تلے ثقافت کو فروغ دینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا

0
0

نظارت حسین آزاد
کوٹرنکہ // کوٹرنکہ میں مرزا غالب ادبی و ثقافتی سنگم کے بینر تلے گلوبل ایجوکیشن مشن کوٹرنکہ میں ایک اجلاس زیر صدارت لیکچرر عبد الرزاق منعقد ہوا جس میں بہت سارے امور کو زیر بحث لایا گیا یاد رہے کہ اس ثقافتی سنگم کی بنیاد فاروق شاہ بخاری نے پچیس سال قبل رکھی تھی جو کے تقریباً سات سال چلنے کے بعد جب فاروق شاہ بخاری کا یہاں سے تبادلہ ہوگیا اور جو باقی اس انجمن باقی ممبران تھے ان کا بھی کوٹرنکہ سے تبادلہ ہوگیا اور بہت سارے ممبران بیرون ریاست منتقل ہو گے جسکی وجہ سے یہ انجمن آگے نہ چل سکی۔ تو اب کوٹرنکہ کے یوتھ لیڈر وجاید چوہدری نے اور شاہین رشید نے اس انجمن کے بارے بات کی اور یہ تہ کیا کہ ایک اجلاس بلایا جائے تاکہ اس ثقافتی انجمن کو آگے بڑھایا جائے تو فیصلہ کیا کے ایتوار کو ہی اجلاس منعقد کیا جائے اور اسی فیصلے پر آج یہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کافی لوگوں نے شرکت کی جس میں شیل سنگ پرنسپل گلوبل ایجوکیشن مشن، شکیل چوہدری، مشتاق چوہان، بلبیر سنگ، دیس راج ، جمیل چوہدری، قابل ذکر ہیں۔ اس موقع پر ایک تمدنی پروگرام بھی پیش کیا گیا اور اس انجمن کو آگے بڑاھانے کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا