مرحوم مفتی محمد سعید کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنا ہماری اولین ترجیح

0
0

ہم ترقی چاہتے ہیں نہ کہ ایسی سڑکیں جہاں سے صرف لاشیں آتی ر ہیں، آپسی بھائی چارہ سرکار کا مقصد: نعیم اختر
ندیم اقبال کٹوچ
رام بن//ریاست میں مخلوط سرکار آپسی بھائی چارے کی خواہاں ہے اور سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنا پی ڈی پی جماعت کااولین مقصد ہے اِن باتوں کا اظہار ریاستی وزیر برائے تعمیرات عامہ نعیم اختر نے ضلع رام بن کے دوردراز علاقہ کھڑی میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا جہاں ا±ن کے ہمراہ پارٹی کے نائب صدر سرتاج مدنی اور ایم ایل سی فردوس ٹاک بھی موجود تھے وزیر موصوف کا کہنا تھا کہ ریاستی مخلوط سرکار لوگوں کے درپیش مسائل کو حل کرنے میں ج±ٹی ہوئی ہے اور اس میں کامیابی بھی حاصل کی ہے ان کا کینا تھا کہ اکثر سڑکوں پر تارکول کا کام شد و مد سے جاری ہے اور کئی سڑکوں کا تعمیری کام چل رہا ہے اس دوران انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ جلد ہی کھڑی کے اندر چار سڑکوں کا کام شروع کیا جائے گا اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کی ضلع رام بن قدرتی ح±سن سے مالامال ہے اور لوگوں کی دیرینہ مانگ ہے کہ اس ضلع رام کے مختلف علاقوں کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے لیکن اس سب کیلئے امن و امان نہایت ہی ضروری ہے اس کے علاوہ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ مخلوط سرکار بے روزگار نوجوانوں کو روز گار حاصل کرنے کے مختلف مواقعہ فراہم کر رہی ہے وزیر موصوف نے اپنے خطاب میں علاقہ کھڑی کے لوگوں کو پانی کی بہتر سپلائی فراہم کرنے کیلئے چار کروڑ روپئے واگزار کرنے کا اعلان کیا اور جلد ہی اس کام کی شروعات کا یقین دلایا اس موقعہ پر درجنوں لوگوں جن میں عام آدمی پارٹی کارک±ن خورشید احمد نے اپنے حمایتوں سمیت ،جبکہ یونائٹڈ یوتھ ایسوسیشن کے سربراہ ڈاکٹر نثار رونیال اور ان کے ساتھی شامِل ہیںنے پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس کے بعد انہوں نے ڈی ڈی سے رام بن کے ہمراہ جواہر ٹنل کا معائنہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا