معلم کائنات کی ولادت پوری انسانیت کیلئے رحمت
نالج سٹی جامع الفتوح میں المولد الاکبر اجلاس میں ہزاروں عاشقان رسول کی شرکت
مولود،بردہ،نعت ،ذکر،بیانات اور تبرکات کی زیارت روح پرور تقاریب کا انعقاد
عبدالکریم امجدی
کالی کٹ؍؍محسن انسانیت کی ولادت باسعادت پر پوری دنیا کے مسلمان محفل میلاد،بردہ ،درود مجلس اور اسلامی آثار کی زیارت کا اہتمام کرتے ہیں ،اس مناسبت سے کیرالہ کے نالج سٹی انڈین گرانڈ جامع الفتوح مسجد میںماہ ربیع الاول شریف کے پہلے پیر کو ولادت باسعادت کی نسبت سے ایک روزہ عظیم الشان المولد الاکبر روح پرور اجتماع کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میںریاست بھر کی مقتدرشخصیات ،ہندوستان کے مختلف صوبہ جات ،سادات اور علما مشائخ سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول کا ہجوم سیلاب کی طرح اُمنڈ پڑا ۔خبر کے مطابق بعد نماز فجر مولد اکبر پروگرام کا آغاز ہوا جوکہ مسلسل ظہر نماز تک بردہ مجلس،نعت،درود مجلس ،ذکر،تبرکات کی زیارت ،رحمت العالمین بیانات ہوئے ۔ اس موقع پر رحمت للعالمین اجلاس سے جم غفیر مجمع سے گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمدنے اپنے کلیدی پیغام میں کہاکہ نبی آخر الزمان کی ولادت پوری کائنات کیلئے رحمت ہے ،انہو ں نے کہاکہ ولادت کا پیغام تعلیمات اسوئہ حسنہ کی عمل پیروی میں ہے ،اہل اسلام کا نبی سے محبت کا تقاضہ ہے کہ وہ مولود کا اہتمام کریں ۔ شیخ ابوبکر احمد نے کہ آقائے کائنات کی ذات مقدسہ سے نسبت رکھنے والی ہر چیز کی تعظیم وتوقیر عین ایمان ہے ،موئے مبارک جسم اطہر کا ایک جز ہے اسکا احترام واجب الاحترام ہے ۔انہوں نے کہاکہ زیارت موئے مبارک ایمان کی روحانیت اور تازگی وآخرت کی سعادتمندی کی دلیل ہے ۔شیخ ابوبکر احمد نے مسلمان کثرت سے محفل مولودکا اہتمام کریں ،اور سیرت طیبہ کو عملی جامہ بنائیں ۔
https://markaz.in/
اجتماع سے ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے کہاکہ مسلمان تعلیمات رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عام کریں ،تقویٰ ،اخلاص اور رضائے الہی کیلئے کمر بستہ ہوجائیں ۔انہوں نے کہاکہ حب الرسول ایمان کا حصہ ہے ۔ اجلاس کی صدارت سنی جمعیۃ العلما کے صدر بزرگ عالم دین مولانا ای سلیمان مسلیار نے انجا م دی ۔جبکہ کانفرنس کا افتتاح شیخ ابوبکر احمد نے کیا ۔کانفرنس سے سنی جمعیۃ العلما کیرالا سکریٹری پونماڑ عبدالقادر ،مرکز کے ڈائیریکٹر جنرل سی محمد فیضی ،ڈاکٹر محمد عبدالحکیم ازہری نے بھی خطاب کیا ۔اہم شرکا میں ایڈ وکیٹ پی ٹی اے رحیم ایم ایل اے ،ایڈوکیٹ صدیق ایم ایل اے ،سید حامد ،سید تراب ثقافی ،ایڈ وکیٹ حسین ثقافی ،کے کے احمد کٹی پارہ مسلیار ،ابو حنیفہ الفیضی ،سید حبیب کویا سید شہاب الدین ،سیف الدین حاجی ،وی پی ایم فیضی نے کے اسماء قابل ذکر ہیں ۔
اس موقع پر مختلف گروپ کے ذریعہ صلوۃ وسلام ،درود مجلس،بردہ شریف ،نعتیہ کلام،ذکر ،بیانات،عربی ،اردو ،ہندی میں مختلف سیشن کے تحت جاری رہا ۔صحن مسجد میں لمبی قطار کے ذریعہ لوگوں نے موئے مبارک کی زیارت کی ۔آخر میں سادات ومشائخ کیرالازبان فیض ترجمان سے ملک وملت میں امن وسلامتی کے لئے رقت انگیزطور دعائیں ہوئیں ،مولود پروگرام میں یا نبی سلام علیک ،یا رسول سلام علیک ،مرحبا یا نور العین ،مرحبا یا جد الحسین ،مرحبا یا مصطفی کی صدائوں سے پورا مجمع گونج اٹھا ۔ ایک سروے کے مطابق کیرالا میں منعقد ہونے والا میلاد اجتماع ہندوستان کا سب سے اجتماع ہے ۔