مراکش میں زلزلہ سے 1037 افراد جاں بحق، 1200 سے زائد زخمی

0
0

رباط، ْْ مراکش میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,037 ہو گئی ہے جبکہ 1,204 دیگر زخمی ہیں۔
العربیہ نے ہفتہ کے روز مراکش کی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
قبل ازیں موصولہ اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ 820 اموات اور 672 زخمی ہوئے ہیں۔ العربیہ نے کہا کہ زخمیوں میں سے تقریباً 720 کی حالت تشویشناک ہے۔
یوروپ-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر نے کہا کہ جمعہ کی دیر رات مراکش کے 839,000 لوگوں کی آبادی والے شہر کے جنوب مغرب میں 77 کلومیٹر (48 میل) کے فاصلے پر 6.9 شدت کا زلزلہ آیا۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے تاروڈنٹ اور مراکش سٹی میں کئی مکانات گر گئے۔ رباط اور کاسہ سمیت مراکش کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مراکش میں رہنے والے ایک غیر مقیم چینی باشندہ ژانگ کائی نے کہا کہ زلزلے سے مراکش کے پرانے شہر میں بہت سی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، اور بہت سے باشندوں کو ممکنہ آفٹر شاکس کے خوف سے کھلی جگہوں پر رات گزارنی پڑی۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملبے میں دبے لوگوں کی تلاش کے لیے امدادی کارکنوں کو زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔
یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کے مقام المدینہ کے کچھ حصوں کو زلزلے سے نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔
دریں اثناء، ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ عالمی برادری مراکش کی مدد کے لیے آگے آئے گی۔ ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ‘مراکش کے عوام کے تئيں یکجہتی اور حمایت’ کا وعدہ کیا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نے کہا کہ وہ اس خبر سے "رنجیدہ” ہیں اور مراکش کو مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا