کئی سرکردہ شعراء نے کی شرکت
تنہا ایاز
پلوامہ؍؍مراز ادبی سنگم اور ہلال انسٹچوٹ اولڈ ایج ہوم بجبہاڑہ کے باہمی اشتراک سے بجبہاڑہ میں ایک نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔ مشاعرہ کی صدارت مراز ادبی سنگم کی ایوارڈ کمیٹی کے کارڈینیٹر بشیر زائر نے کی جبکہ تنہا شہلی پوری اور ماسٹر ضمیر بھی ایوان صدارت میں شامل تھے۔ مشاعرہ میں نظامت کے فرائض رئیس جاں نثار نے انجام دئے۔ مشاعرہ میں افتخار انجم، عشرت جان، ریاض انزنو، مشروع نصیب آبادی، پال مزمل، ناصر منور، ڈاکٹر محمد شفیع ایاز، مدثر ردا، محمد نعیم خان، ڈرائیور غلام محمد، رئیس جاں نثار، انور رحمان، مظفر دلبر، غلام حسن لون پوری، تنہا شہلی پوری، ماسٹر ضمیر، بشیر زائر، شہباز یاقوت کے علاوہ متعدد شعراء نے شرکت کی۔ مشاعرہ کے بعد مراز ادبی سنگم کے نائب صدر ڈاکٹر محمد شفیع ایاز کی صدارت میں جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں کئی تنظیمی معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔ ڈاکٹر محمد شفیع ایاز نے کہا کہ مراز ادبی سنگم کے سالانہ رسالہ ویتھہ آگر کی اشاعت کیلئے قلمکاروں سے تحقیقی اور تنقیدی مضامین طلب کئے جائیں جس کی ذمہ داری ایڈیٹوریل بورڈ تشکیل دینے تک جنرل سیکریٹری خود عمل میں لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارڈینیٹر ایوارڈ کمیٹی سال 2024 کے ایوارڈز کیلئے قلمکاروں سے کتابیں طلب کرے۔