بھوپال، // وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے باڑوانی میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔
ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مطابق مسٹر مودی دوپہر میں باڑوانی پہنچیں گے اور پارٹی امیدواروں کے حق میں اسمبلی انتخابی مہم کے ایک حصہ کے طور پر جلسے سے خطاب کریں گے۔ اس دوران اس علاقے سے پارٹی کے امیدوار بھی موجود ہوں گے۔
مسٹر مودی نے حالیہ دنوں میں ریاست میں نصف درجن سے زیادہ مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کیا ہے۔ ریاستی بی جے پی اسمبلی انتخابات صرف مسٹر مودی کے چہرے کو سامنے رکھ کر لڑ رہی ہے۔