بھوپال، 13 اگست (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں طویل انتظار کے بعد وزراء کو مختلف اضلاع کی ذمہ داری سونپی گئی، جس کے تحت وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اندور ضلع کا چارج اپنے پاس رکھا ہے۔
کل دیر رات جاری کردہ حکم نامے کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڑا جبل پور اور دیواس اور راجندر شکلا ساگر اور شہڈول اضلاع کا چارج سنبھالیں گے۔ سینئر وزراء کیلاش وجے ورگیہ ستنا اور دھار، پرہلاد پٹیل بھنڈ اور ریوا، وجے شاہ رتلام اور جھبوا، راکیش سنگھ چھندواڑہ اور نرمداپورم اور کرن سنگھ ورما مورینا اور سیونی اضلاع کے انچارج ہوں گے۔
وزیر ادے پرتاپ سنگھ بالاگھاٹ اور کٹنی، محترمہ سمپتیا اوئیکے سنگرولی اور علی راج پور، تلسی سلوات گوالیار اور برہان پور، ایدل سنگھ کنسانہ دتیا اور چھتر پور، کماری نرملا بھوریا مندسور اور نیمچ، گووند سنگھ راجپوت نرسنگھ پور اور گونا، وشواس سارنگ کھرگون اور ہردا، نارائن سنگھ کشواہا شاجاپور اور نیواری ناگر سنگھ چوہان آگر اور عمریا ضلع کے انچارج ہوں گے۔
پردیومن سنگھ تومر شیوپوری اور پانڈھرنا، چیتن کمار کشیپ بھوپال اور راج گڑھ، اندر سنگھ پرمار پنا اور باروانی، راکیش شکلا شیوپور اور اشوک نگر، رام نواس راوت منڈلا اور دموہ، محترمہ کرشنا گوڑ سیہور اور ٹکم گڑھ، دھرمیندر سنگھ لودھی، کھنڈوا، دلیپ جیسوال سیدھی، گوتم ٹیٹوال اجین، لکھن پٹیل ودیشا اور موگنج، نارائن سنگھ پنوار رائسین، نریندر شیواجی پٹیل بیتول، محترمہ پرتیما باگری ڈنڈوری، دلیپ اہیروار انوپ پور اور محترمہ رادھا سنگھ میہر کو ضلع کا انچارج بنایا گیا ہے۔