سماجی برائیوں کیخلاف مشترکہ کوششیں کیجئے:علمائے کرام
امن وخوشحالی کیلئے سنتِ نبوی پہ عمل واحد راستہ:سروڑی
لازوال ڈیسک
کشتواڑمدرسہ مالانوکاہراہ کے سالانہ جلسے میں ہزاروں دینی سکالر،طلباومقامی لوگوں نے شرکت کی۔ اہم علمائے کرام میں مفتی شکیل الرحمٰن ، مفتی جمال الدین، مفتی شیرعلی، امام پرویز عالم قابل ذکرہیں۔اس موقع پرعلمائے کرام نے اپنے خطاب میں سماج میں پائی جانے والی تمام تر برائیوں کاخاتمہ کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں پرزوردےتے ہوئے کہاکہ دینِ حق پرعل پیراہوتے ہوئے برائیوں سے پاک معاشرے کی تعمیرممکن ہے۔علمائے کرام نے اپنے خطابات میں دینی تعلیمات پہ روشنی ڈالتے ہوئے شرکا¿ سے تلقین کی کہ وہ اپنے بچوں کو دین کی راہ پہ گامزن کریں تاکہ وہ راہِ راست پررہیں اورخوشحالی کی جانب آگے بڑھیں۔علمائے کرام نے مدرسہ ہذاکی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ یہاں درس وتدریس کابہترین نظام ہے جوقابل ستائش ہے۔علمائے کرام نے نوجوانوں پرزوردیاکہ وہ سنت نبوی پرعمل پیرارہیں ، ساتھ ہی انہیں خبردارکیاکہ وہ مرکزی کی آر ایس ایس حمایت یافتہ این ڈی اے حکومت کے ہتھکنڈوں سے بھی ہوشیاررہیں۔اُنہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت شریعت میں مداخلت پہ آمادہ ہے جس کاہمیں ڈٹ کرمقابلہ کرناہے۔علمائے کرام نے باآوازبلندخبردارکیاکہ شریعت میں مداخلت سے بازآجائیے،کیونکہ مسلمانوں کیلئے شریعے سے بڑھ کرکوئی قانو ن اورکوئی آئین نہیں۔اُنہوںنے کہاکہ اسلامی قوانین اور سنتِ نبوی پرعمل پیراہوتے ہوئے ایک بہترین شہری بناجاسکتاہے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے کہاکہ مسلم پرسنل لابورڈ بھاجپا۔این ڈی اے حکومت میں نشانے پرہے، جب سے ان کی حکومت بنی ہے ان کامقصد ہی اقلیتوں کوپریشان کرنارہاہے،لیکن انہیں کسی بھی مزموم ساز ش میں کامیا ب نہیں ہونے دیاجائیگا۔سروڑی نے کہا”ہمیں اُمیدتھی کہ بھاجپاملک کو آئینِ ہندکے تحت چلائے گی لیکن ہم غلط تھے، ان کے نشانے پرمسلم پرسنل لاءہے“۔سروڑی نے کہا”ہم اپنے اہلِ وطن کویہ بتانے پرمجبورہیں کہ موجودہ حکومت کے دورمیں اسلام اورملک خطرے میں ہیں“۔سروڑی نے مزیدکہا”کچھ لوگ اپنے سیاسی مفادات کیلئے ہمارے مذہب اور شریعت کیساتھ کھلواڑکررہے ہیں،مسلم وومن(پروٹیکشن آف رائٹس ان میرج) بل2017لاکر مرکزی سرکارنے شریعت میں بےجامداخلت کی ہے،ہم اس طرح کی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں اورحکومت سے یہ قانون ختم کرنے کی مانگ کرتے ہیں،خبردارکرتے ہیں کہ ہماری شریعت میں مداخلت مت کیجئے“۔سروڑی نے شرکاءسے کہاکہ وہ بیدارہوجائیں ،ورنہ بعدمیں کچھ کرنے کاموقع نہیں ملے گا۔اُنہوں نے کہاکہ یہاں آر ایس ایس کے ایجنڈے میں ابھی سازشیں اوربھی ہیںجسے مودی سرکارمکمل کرنے میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑے گی۔سروڑی نے کہاکہ کبھی طلاق ثلاثہ، کبھی یونیوفارم سیول کوڈ،کبھی آزان واسپیکروں پہ پابندی جیسے ہتھکنڈے سبھی آر ایس ایس کے ایجنڈے میں ہیں۔بعدازاں سروڑی نے پی ایچ سی ملانوکادورہ کیااوروہاں دستیاب سہولیات کاجائزہ لیا۔اُنہوں نے اسپتال کی مختلف سیکشنوں کادورہ کیااورسہولےات کاجائزہ لیا۔میڈکل آفیسر نے رکن اسمبلی کو اسپتال سے متعلق تمام ترسہولےات بارے جانکاری دی۔رکن اسمبلی نے اسپتال عملے سے تلقین کی کہ وہ جانفشانی اورخدمت سے مریضوں کوبہترعلاج ومعالجہ فراہم کریں۔