مدرسہ غوثیہ مصباح العلوم سیری کلاں،پنجگرائیں میں ایک روزہ عظیم الشان جشن عید میلاد النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد

0
0

قرآن پاک کو اللہ رب العزت نے انسان کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے نازل فرمایا،دُنیااورآخرت کی کامیابی کیلئے اِسے مضبوطی سے تھام لیں: علماء اہلسنت
ایم شفیع رضوی

سیری کلاں(نگروٹہ)؍؍ مدرسہ مصباح العلوم سیری کلاں پنج گرائیں میں زیر صدارت حضرت مولانا مفتی پیر سید مظہر حسین شاہ مصباحی سربراہ اعلیٰ ادارہ ھذا ایک روزہ جشن عید میلاد النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام ائمہ مساجد کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عوام الناس نے بھی شمولیت فرمائی ۔یہ روح پرورتقریب حضرت مولانانذیراحمدقادری ، مفتی اعظم صوبہ جموں وبانی مدرسہ فاطمہۃ الزہراسدھڑاجموں کی زیرقیادت منعقدہوئی جس میں مقررِ خصوصی کی حیثیت سے مفتی شکیل احمد ثقافی امام وخطیب جامع مسجد زبیر آبادتشریف فرماتھے۔نظامت کے فرائض مولانامحمد سخی خان نے انجام دیئے ۔اس موقع پرموجود علمائے کرام میں اہم حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری صوبائی صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں، حضرت مولانا مفتی شکیل احمد ثقافی ، حضرت مولانا مفتی محمد اقبال مصباحی ، حضرت مولانا الحاج غلام محمد رضوی، حضرت مولانا طالب حسین قادری، حضرت مولانا قاری محمد صدیق نعیمی ، حضرت مولانا خوشی محمد ، حضرت مولانا محمد سخی خان راٹھور ، حضرت مولانا محمد عرفان، حضرت مولانا سجاد حسین ، حضرت مولانا ریاض الحق، حضرت مولانا محمد رفیق، حضرت مولانا دین محمد ، چوہدری نور محمد ، الحاج فضل دین ، الحاج خورشید احمد ، محمد شریف ، الحاج محمد دین ، مولوی محمد حسین ، مولوی محمد علی ، حضرت مولانا محمد شفیع رضوی صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں ۔اس پروقار موقع پر علمائے کرام نے حضور نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ پر اور نزول قران پاک پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے عوام الناس سے فرمایا کہ اللہ رب العزت نے قران پاک کو انسانوں کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے نازل فرمایا ہے قران پاک میں اللہ رب العزت نے اول سے لے کر اخر تک روشن اور فیصلہ کن باتیں نازل فرمائی ہیں جن پر عمل پیرا ہونے ہونے ہی سے دنیا اور اخرت سنور سکتی ہیں اپنے بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کے لیے قران پاک کی رہنمائی اور صاحب قران حضور نبی کریم ؐ کی تعلیمات کے مطابق تربیت کریں تاکہ انے والے وقت میں ہماری نسلوں کے بچے اچھے کردار اچھے اخلاق اور اچھے اعمال کے پیکر بن سکیں ۔اس موقع پر معاشرہ میں بڑھتی ہوئی برائیوں نفرتوں رنجشوں کو دور کرنے کے لئے تعلیمات رسول ؐپر عمل پیرا ہونے کی تلقین فرمائی ۔علماء کرام نے اپنے خطابات میں حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ اللہ رب العزت کو اچھے اور نیک اعمال والے لوگ زیادہ پسند ہیں لہذا جو لوگ اللہ کے پسندیدہ بننا چاہتے ہیں وہ تمام برائیوں کو ترک کر کے اللہ رب العزت اور اللہ کے پیارے رسول حضرت محمد ؐ کی تابعداری میں اپنی زندگی گزاریں اللہ اور اس کے رسول کی تابعداری میں زندگی گزارنے کی کوشش کریں تاکہ دنیا اور اخرت دونوں جہاں میں کامیابیاں حاصل ہوں دنیا اور اخرت کی کامیابی کا راز اللہ رب العزت اور اللہ رب العزت کے رسول کے بتائے ہوئے کاموں میں لگ جانے میں ہی پوشیدہ ہے تعلیمات رسول اور تعلیمات دین کو عام کرتے ہوئے اپنے بچوں کے دلوں میں محبت رسول پیدا کریں کیونکہ جس بچے کے سینے میں محبت رسول ہوتی ہے وہ دنیا میں کسی بھی موڑ پر ناکام نہیں ہوگا اور محبت رسول کی وجہ سے وہ بچہ ہر طرح کی برائیوں سے محفوظ ہو کر با اخلاق با کردار ہوگا ۔قران پاک کی تعلیم وہ تعلیم ہے جس نے ہمیشہ اسے حاصل کرنے والوں کو اچھایوں کا پیغام دیا ہے اور برائیوں سے منع فرمایا ہے جو بچے دینی تعلیم کے سانچے میں رہ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ بچے کبھی بد اخلاق اور نافرمان نہیں ہوتے کیونکہ قران پاک نے ہمیں حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کا حکم فرمایا ہے جس بچے کے سینے میں قران کی تعلیم ہوگی وہ بچہ کبھی بھی کسی برائی میں ملوث نہیں ہو سکتا کیونکہ موجودہ پرفتا دور میں برائیوں کا ایک دور دورہ ہے موجودہ دور میں والدین کی یہ شکایت رہتی ہے کہ ہمارے بچے نافرمان ہیں کسی کا اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں ہے کسی کا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہے کسی کا اپنے بڑے بزرگوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہے جس کی بنیادی وجہ دینی تعلیم سے دوری ہے۔ اگر ہر ماں باپ یہ چاہتا ہے کہ اس کا بچہ وفادار با اخلاق باکردار ہو تو ہر ماں باپ اپنے بچوں کو قرانی تعلیم کے سانچے میں ڈھال دے اللہ رب العزت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے نماز روزہ کی پابندی کے ساتھ اپنی زندگیاں
گزاریں ۔منشیات ،بے حیائی ،بے پردگی سے اپنے معاشرے کو پاک کو صاف کرنے کی ہر مومن مسلمان کوشش کرے بالخصوص منشیات جیسی لعنت سے کیونکہ یہ ایک ایسی مہلک بیماری ہے اگر کسی ایک کو لگ گئی تو سمجھو کہ پوری بستی اس کی لپٹ میں آکر تباہ و برباد ہو جائے گی منشیات کا استعمال اور کاروبار دونوں شریعت مطہرہ میں حرام ہے لہٰذا ہر مسلمان مرد اور عورت اپنی زندگی شریعت مطہرہ کے مطابق گزار کر اللہ رب العزت اور اس کے پیارے رسولؐ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔علماء کرام نے کانفرنس میں موجود نوجوانوں اور بچوں سے تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والدین فرمانبرداری کریں منشیات اور جالی پیروں سے بچنے کے لیے کسی با عمل عالم دین کی صحبت اختیار کریں جو اصل اور نقل کی پہچان رکھتا ہو علمائے کرام کے بیانات ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال نہ دیں بلکہ عملی طور پر شریعت مطہرہ کا پابند ہو کر اپنی کامیاب زندگی گزاریں کانفرنس کا اختتام دعا اور درود و سلام کے ساتھ ہوا۔تمام شرکاکیلئے طعام کاخاص انتظام کیاگیاتھا۔یہ مدرسہ ہذا کاپہلا بڑاسیرتی پروگرام تھاجو تاریخی رہااوربھاری تعداد میںعاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا