مدرسہ ضیاء القرآن جامع مسجد صدیق اکبر تراڑانوالی میں

0
0

جشن دستار بندی کا عظیم الشان وروح پرور پربہار وپروقار پروگرام انعقادپذیر
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍مدرسہ ضیاء القرآن جامع مسجد صدیق اکبر تراڑانوالی کے سالانہ جلسہ دستار کے موقع پر شہزادہ تاج الاسلام والمسلمین قاری سیّد ظہران علی قادری اور خانوادہ لارشریف کے چشم وچراغ مولانا میاں بشارت حسین نقشبندی کی صدارت وقیادت میں مقتدر علماء کرام کا خطاب اس امر کا غماز ہے کہ دور افتادہ سنگلاخ علاقہ میں دین وسنیت کی ترویج واشاعت کا روشن منار قائم کرکے قوم مسلم کے ہونہار بچوں کو دینی وعصری علوم وفنون کی طرف راغب کرنا علمی جواہر پاروں کے ذریعہ ہر خاص وعام کو مستفیض کرنا اصلاح معاشرہ میں لاجواب کارہائے نمایاں انجام دینا اور حب الوطنی میں فقیدالمثال کردار ادا کرنا مدرسہ ضیائ￿ القرآن کانصب العین رہا جس کے روح رواں مولانا محمد قاسم رضا اور محرک وفعال انتظامیہ اور سنی یوتھ کے نوجوان وافراد ہیں جن کو فارغین طلبہ کے سروں پر دستار سجانے پر تہنیت وتبریک سے نوازا ۔
یادرہے ضلع بھر سے تشریف لائے علماء وخطباء میں مولانا عبدالزاق نعیمی مولانا مفتی سکندرحیات الاظہری مولانا حافظ مجید احمد مدنی ناظم اعلیٰ جامعہ انوارالعلوم پونچھ مولانا نورحسین مولانا شوکت حسین مولانا نورالہی مولانا سید فداد حسین شاہ مولانا ارشدالقادری حافظ غلام رسول مولانا ریض احمد قاری رفاقت حسین مڑاہ مولانا عبدالرشید علیمی حافظ محمد نصیر علیمی قاری ابواویس قاری یاسر سیلاں الحاج عبدالقیوم عبدالزاق نائب تحصیلدار قمرالدین چوہدری ٹھیکیدار محمد عارف خان مولانا مشتاق حسین مولانانثار حسین قاری گل محمد فضل آباد الحاج لعل دین ضیاء الرحمن اے ای پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی سرنکوٹ اور دیگر علماء کرام اور کثیرتعداد میں سامعین موجودتھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا