مدرسہ جامعہ انوارالعلوم پونچھ میں سالانہ جلسہ دستار بندی بنام رحمت عالم کانفرنس تزک واحتشام سے اختتام پذیر

0
0

علم دین ہی کے ذریعے آدمی ایمان و یقین کی دنیا آباد کرتا ہے بھٹکے ہوئے لوگوں کو سیدھا راستہ دکھاتا ہے: علمائیکرام
سرفرازقادری
پونچھ؍؍جماعت اہل سنّت کے مرکزی ادارہ جامعہ انوارالعلوم پونچھ میں جماعت اہل سنّت صوبہ جموں کے زیر اہتمام و قائد اہل سنت حضرت علامہ مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نائب صدر جماعت اہل سنت صوبہ جموں کی صدارت میں سالانہ جلسہ دستار بندی بنام رحمت عالم کانفرنس بڑے تزک واحتشام سے اختتام پذیر۔ اس موقع پر علمائے کرام نے علم دین پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایاکہ علم دین ہی کے ذریعے آدمی ایمان و یقین کی دنیا آباد کرتا ہے، بھٹکے ہوئے لوگوں کو سیدھا راستہ دکھاتا ہے، بْروں کو اچھا، دشمن کو دوست، بے گانوں کو اپنا بناتا ہے اور دنیا میں امن و امان کی فضا پیدا کرتا ہے۔ علم کی فضیلت و عظمت، ترغیب و تاکید دین اسلام میں جس بلیغ و دل آویز انداز میں پائی جاتی ہے اس کی نظیر اور کہیں نہیں ملتی۔ تعلیم و تربیت، درس و تدریس تو گویا اس دین برحق کا جزولاینفک ہے۔ کلام پاک کے تقریبا اٹھتّر ہزار الفاظ میں سب سے پہلا لفظ جو پروردگار عالم نے رحمت العالمین ؐکے قلبِ مبارک پر نازل فرمایا، وہ اِقراء ہے یعنی پڑھ۔ اس موقع پر تین طلبہ کرام شعبہ عالمیت جبکہ پندرہ طلباء شعبہ حفظ اور دس طلباء شعبہ قرات سے فراغت حاصل کی۔ اس موقع پر حفظ و قرات اور عالمت سے فارغ ہونے والے طلباء کے سروں پر علمائیکرام کے مقدا ہاتھوں سے دستار کے تاج سجائے گئے۔ آخر میں ادارہ ھذا کے نام اعلیٰ حافظ مجید احمد مدنی صدر جماعت اہل سنّت نے آئے ہوئے تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا مدثر مدثر حسین قادری ناظم اعلیٰ دارالعلوم نعیمیہ نعیمی جامع مسجد عمر کالونی کنوئیاں وجوائنٹ سیکریٹری جماعت اہل سنّت صوبہ جموں،مولانا سید فاضل حسین بخاری امام وخطیب مرکزی جامع مسجد منڈی وصدر جماعت اہل سنّت تحصیل منڈی، مولانا عبد الرزاق نعیمی، مولانا حافظ اشرف، مولانا مفتی سکندر حیات خان پرنسپل ادارہ جامعہ ھذا، مولانا ریاض احمد نعیمی، مولانا بشارت حسین قادری دارلعلوم جیلانیہ حسینیہ اسلام آباد، مولانا سید اخلاق حسین قادری سرنکوٹ، مولانا محمد اسلم دارلعلوم رضویہ سلطانیہ سرنکوٹ، مفتی شبیر حسین مصباحی، مولانا حافظ معشوق اشرفی، مولانا سید خالد حسین، مولانا مقصود احمد نعیمی جامعہ مدینۃ العلوم چنڈک، حافظ محمد عارف القادری جامع مسجد بلالیہ بائیلہ، مولانا فرید اشرفی، راقم الحروف حافظ سرفراز احمد خان قادری میڈیا انچارج جماعت اہل سنت ضلع پونچھ کے علاوہ علمائے کرام حفاظ کرام ائمہ مساجد اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا