مدرسہ اشرفیہ نور الاسلام کے طالب علم اعجاز احمد نے حفظ قرآن مکمل کیا

0
0

مدرسہ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد،طلباء اور علمائے کرام نے پیش کی مبارک باد
سید بشارت الحسن
پونچھ؍؍جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مضافاتی گائوں کھنیتر میں قائم معروف دینی درسگاہ مدرسہ اشرفیہ نور الاسلام کھنیتر میں بڑی تعداد میں طلباء زیر تعلیم ہیں جہاں ادارہ ہذا کی جانب سے ان کیلئے مفت دینی اور عصری تعلیم کا بہتر انتظام کیا گیا ہے ۔وہیں ادارہ ہذا سے بڑی تعدادمیں ہر سال حافظ و قاری فارغ ہوکر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔اسی اثناء میں ادارہ میں زی تعلیم طالب علم اعجاز احمد ساکنہ سہڑی خواجہ پونچھ نے قرآن کریم حفظ مکمل کیا جہاں ادارہ میں ایک پر وقار دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر طلباء اور علمائے کرام کے ساتھ ساتھ مقامی معززین نے بھی شرکت کی اور قرآن کریم مکمل کرنے والے طالب علم اعجاز احمد کو مبارک باد پیش کی۔واضح رہے ادارے میں بڑی تعداد میں طلباء زیر تعلیم ہیں جن کی تعلیم اور قیام و طعام کا اہتمام مدرسہ کی جانب سے کیا جاتا ہے۔جہاں مدرسہ میں دینی تعلیم کا انتظام ہے ۔وہیں ادارہ ہذا میں اسکولی تعلیم کا بہترین انتظام کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں ادارہ میں مدرسہ اشرفیہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات کے نام سے بچیوں کیلئے بھی ایک مدرسہ قائم کیا گیا ہے جہاں بچیوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم دی جاتی ہے۔ یا د رہے ادارے کا سالانہ جلسہ گیارہ فروری کو منعقد کیا جائے گا جس میں حضرت مولانا سید محمد اشرف اشرفی بطور خاص تشریف فرما ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا