سیتامڑھی ( پریس ریلیز ) صوبہ بہار کی عظیم دینی درسگاہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد سیتامڑھی میں 26 جنوری 2024 ء کو یوم جمہوریہ تقریب کافی دھوم دھام سے منائی گئی مدرسہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد کوٹ بازار سیتامڑھی کے صدر اور کانگریس کے سینئر لیڈر جناب محمد پرویز عالم انصاری نے قومی پرچم کشائی کی اس موقع سے مدرسہ اسلامیہ عربیہ کے بچوں نے قومی ترانہ ” سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا ” پڑھا پھر مدرسہ کے صدر جناب محمد پرویز عالم انصاری نے یوم جمہوریہ پر تقریر کی ساتھ ہی مدرسہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد کوٹ بازار سیتامڑھی کے سکریٹری جناب محمد اعظم حسین انور نے بھی یوم جمہوریہ پر اپنے خطاب سے نوازا- یوم جمہوریہ کی تقریب میں آئے مہمانوں اور موجود بچے بچیاں اور لوگوں کے درمیان مٹھائیاں تقسیم کی گئیں یوم جمہوریہ تقریب میں جن اہم شخصیات نے شرکت کیں ان میں محمد پرویز عالم انصاری اور محمد اعظم حسین انور کے علاوہ سیتامڑھی ضلع کانگریس صدر کملیش کمار و سینئر لیڈر شری سیتارام جھا سیتامڑھی ضلع کانگریس کے صدر وارڈ پارشد امریتیش کمار عرف سونو جی مدرسہ کے پرنسپل جناب مولانا محمد علی مرتضی ندوی نائب پرنسپل مولانا محمد ارشاد مظاہری مدرسہ کے ممبران میں جناب محمد ارشاد احمد ڈاکٹر محمد مبین الحق دلکش محمد سلیم۔ ڈاکٹر محمداعجاز’ مدرسہ کے اساتذہ کرام میں مولانا محمد شکیل احمد قاسمی مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن سیتامڑھی کے سکریٹری جناب حافظ مولانا محمد تنویر احمد شمسی بھگوتی پوری ماسٹر محمد علی شیر مفتی محمد مجیب الرحمن مولانا محمد خورشید عالم ندوی ماسٹر محمد شکیل الرّحمان محمد فرہاد حسین کلرک مولانا و قاری محمد عمران مولانا محمد نثار حافظ محمد زاہد حسین محمد مصلح الدین مدرسہ گارڈ محمد اشرف علی محمد ناصر حسین انصاری محمد انظارالحق توحید محمد خسرو عالم محمد تمنے رامیشور شرما پرمودجی راجیش کمار محمد حسنین مولانا محمد رضوان القاسمی امام و خطیب جامع مسجد راجو پٹی حاجی جان عالم۔حاجی محمد مسلم جانکی استھان محمد مستقیم بیج والے سمیت بہت سارے لوگوں کا نام قابل ذکر ہے