لازوال ڈیسک
جموں// محکمہ ہائر ایجوکیشن نے جموں و کشمیر ڈویژنوں کے سرکاری ڈگری کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے ایک جعلی آرڈر کی جانچ پڑتال کی ہے۔اس سلسلے میں یہاں موصول ہونے والی ایک بات چیت کے مطابق، محکمہ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے 2023 مورخہ 12-12-2023 کا سرکاری حکم نمبر 271-JK(HE) والا فرضی حکم نامہ جاری نہیں کیا ہے جس میں جموں و کشمیر کے کالجیز میں موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں گردش کیا جا رہا ہے۔جو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ واٹس ایپ، سوشل میڈیا گروپس پر زیر گردش ہے