محکمہ پی ای کے اعلی افسران و ملازمین کی غفلت شعاری عروج پر

0
0

گندو بھلیسہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر تیندلہ میں پانی نایاب،ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ سے مداخلت کی اپیل
اکرم ملک
بھلیسہ // گندو بھلیسہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر تیندلہ میں مقامی لوگ پچھلے دو ماہ سے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے پریشان حال ہیں محکمہ پی ایچ ای کے اعلی افسران کو ٹس سے مس نہیں۔تحصیل ہیڈ کوارٹر تیندلہ سے مقامی سماجی کارکن محمد سیلم ملک نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل مرکزی دفتر تیندلہ میں مقامی لوگ پچھلے دو مہینوں سے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پریشان حال ہیں مگر محکمہ صحت عامہ کے ملازمین عوام کو پینے کے صاف پانی کی بحالی کے بجائے عوام کے ساتھ ناانصافی برت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقہ تیندلہ کے مقامی لوگ پچھلے دو ماہ سے پانی پانی کر رہے ہیں مگر محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین آج کل کرتے ہیں جس سے عوام گندہ پانی پینے پر مجبور ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرصہ دو سال پہلے کہر دھار سے بدھلی تیندلہ کے لیے ایک پائپ لائن بچھائی گئی جسکی لمبائی 6/7 کلومیٹر ہے اس پانی سے لگ بھگ پانچ سو سے زائد گھروں کو پانی سپلائی ہوتا تھا مگر محکمہ ہذا کی لاپرواہی سے پائپ لائن کو چند میٹر تک پہنچانے کے بعد چھوڑ دیا جو عوام تیندلہ کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تین سالوں میں محکمہ نے صرف کاغذوں میں اپنے مفاد کے لیے کام کئے ہیں اور زمینی سطح پر حوض اور پائپ لائنیں خستہ حال ہو چکی ہیں۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے رمضان المبارک سے پہلے پہلے عوام تیندلہ وانی پورہ بدھلی کے لیے پینے کا صاف پانی بحال کیا جائے ورنہ عوام تنگ آکر سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ پی ایچ ای کی ہو گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا