محکمہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین کااحتجاج پانچویں روز بھی جاری

0
0

ممتاز تاتنترے

جموں؍محکمہ پی ایچ ای ملازموں کی 7 فروری سے کام چھوڑ احتجاج آج پانچویں دن بھی چیف آفس کے سامنے جاری رہا۔احتجاج کر رہے ملازمین نے ہاتھوں میں کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے جسے ہماری مانگیں پوری کرویا گولی مارو۔الگ الگ انداز میں یا لوگ اپنے غصے کا اظہار کر رہے تھے۔احتجاج کر رہے ملازمین کا کہنا تھا وہ کافی عرصے سے اپنی جائز مانگوں کو پورہ کرنے کے لئے احتجاج کر رہے ہیں مگر سرکار کی طرف سے انکو آواز نہیں سنی جاتی ہے جسکی وجہ سے اب وہ تنگ آچکے ہیں اگر سرکار نے جلدے ان کی مانگ پوری نہیں کی وہ کام چھوڑ کر ایک بڑا اتجاج کرنے کے لئے مجبور ہو جائے گے۔ ان ملازمین کا کہنا ہے وہ دن رات اپنے فرئض کو انجام دیتے ہیں مگر چار چار سال سے انکو تنخوں نہیں ملی اگر ملتی بھی ہے جو آج مہنگائی کے وقت میں نہ ہونے کے برابر ہے جس سے انکے گھروں میں کافی مشکلات ہورہی ہے۔بچوں کی تعلیم بھی کا خرچا تک بھی اب انکے لیا مشکل ہوتا جارہا ہے۔مگر کسی کو انکے گھر اور بچوں کے مستقبل کی فکر نہیں ہے ۔بار بار یقین دہانی کے بعد بھی کوئی حل نہیں ہوا جب کے 20 سالوں انکے ساتھ یا زیادتی ہورہی ہے۔جسکو اب ہم برداشت نہیں کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا