محکمہ پی ایچ ای ملازم کا تبادلہ باعث تشویش

0
0

اگر انہیں جلد اپنی جگہ پر واپس نہیں کیا گیا تواحتجاج کیا جائے گا۔محمد اکرم ملک
نمائندہ لازوال
رام بن // راجوری میںمحکمہ پی ایچ ای کے ایکسین راجوری نے اپنے ہی محکمہ کے ملازم طاہر شال کو دور دراز علاقے بُدھل میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں پی ایچ ای ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع رام بن کے صدر محمد اکرم ملک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نازک وقت پر ایک قابل اور فرض شناس ملازم طاہر شال کا تبادلہ کرنے کا منفی اثر راجوری کے لوگوں پر پڑرہا ہے ۔ کیونکہ طاہر شال لوگوں کی خدمت کر نے میں ہر وقت پیش پیش رہتا تھا ۔ محمد اکرام ملک نے کہاکہ اگر اسی طرح محکمہ آفیسراپنے ملازموں کو بغیر کسی غلطی کے تبادلے کر تے رہیں گے تو آنے والے وقت میں چھوٹے ملازموں کو اپنے آفیسران سے بھروسہ ہی ختم ہو جا ئے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر طاہر شال کو ایک ہفتے کے اندر ادر واپس نہیں کیا گیا تو اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ،جس کی ذمہ داری صرف اور صرف ایکسین راجوری پر ہی عائد ہوگی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا