محکمہ پوشن ڈویلپمنٹ وومن اینڈ چائلڈ دویلپمنٹ کے زیر اہتمام بفلیاز میں سپروائزرز ورکرز ہیلپرز کی غیر معمولی ریلی کی پرجیکٹ آفیسر پونچھ کی سربراہی

0
0

ؔمنظور حسین قادری

میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت عوامی شعوری بیداری وآگہی کے لئے تربیت شدہ خواتین نے بفلیاز مغل شاہراہ سے ہوتے ہوئے بفلیاز بازار تک ریلی نکالی جس کی سربراہی محکمہ کے ضلع افسر چوہدری خالد حسین وفا اور سی ڈی پی او بفلیاز نثار چوہدری کر رہے تھے واضح ہو کہ اس ریلی سے پیشتر آنگنواڑی خواتین کو تربیت یافتہ بنا کر خواتین کو مسلسل تربیت دی گئی مسلسل تربیت فراہم کی گئی بعد ازاں عوام کو بیداری شعوری آگہی کے لئے ایک سڑک اور بازار میں آنا پڑا غور طلب عمل یہ ہے کہ انگن واڑی ورکرز ہیلپرز کا بہت کم مشاہرہ ہونے کے باوجود ان سے بہت دشوار کٹھن خدمات حاصل کی جاتی ہیں عالمی بیماری ہو ویکسینیشن پولیو بوندیں ہراقسام وانواع کی مردم شماری حاملہ خواتین کو ایام حمل زچگی اور نومود بچوں کی تغذیہ خواراک اور مختلف ادویات بارے جانکاری بالغہ خواتین کو معلومات ماہواری برقراری صحت وجسمانی نشوونما جیسی تربیت دینے کی ذمی داری جنہیں وہ اپنے آنگنواڑی مراکز پر یا گردونواح میں بحسن وخوبی نبھاتی ہیں مگر ستم ظریفی یہ کہ آئے دنوں انہیں Training Capacity Building یا دیگر پروگرامز میں شمولیت کے لئے بلاک ہیڈ کواٹر تحصیل ہیڈ کواٹر اور ضلع کے صدر مقامات پر جانا پڑتا ہے جس میں انہیں ماہانہ مشاہراہ سے زائد اخراجات کرکے اپنی مامور شدہ ساخت بچانا پڑتی ہے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے آنگنواڑی ورکرز وہیلپرز کا کہنا تھا کہ سرکار ان کے ساتھ انصاف سے پیش آئے چونکہ اتنے کم مشاہرہ میں وہ اپنا اور بچوں کو گزر بسر نہیں کرسکتی ہیں جبکہ انہیں سکریٹریٹ کے بالمقابل خدمات سرانجام دینا پڑتی ہیں یاد رہے بلاک تحصیل اور ضلع افسرز ذرا بھی لیت ولعل برداشت نہ کرتے ہوئے عملی مشق وسرگرمیوں کو نبھانے میں بروقت کام لیتے ہیں جب صنف نازک کو اب سڑکوں پر اتارنے اور دیش بچانے کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا