محکمہ میونسپلٹی کی جانب سے پریڈ پارک پونچھ میں خاص صفائی مہم کا اہتمام

0
0

صفائی نصف ایمان ہے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہر فرد کا فرض ہے. محمد یعقوب
سرفرازقادری
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے مشہور پریڈ پارک پونچھ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد یعقوب کی زیرِسرپرستی ایک خاص صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں پورے پارک کو صاف ستھرا بنایا گیا اور وہاں پر موجود لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ پارک و دیگر شہر میں موجود کوڑے دانوں کا استعمال عمل میں لائیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا بنایا جا سکے۔ اس صفائی مہم کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ میونسپلٹی محمد یعقوب نے بتایا کہ پارک میں گندگی کے باعث آج ایک خاص صفائی چلائی گئی کیونکہ اس پارک میں سب سے زیادہ لوگوں کی آنا جانا ہوتا ہے لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ کوڑے دان شہر میں ہر جگہ ہونے کے باوجود لوگ ان کو استعمال نہیں کرتے جس کی وجہ سے گندگی پھیلتی ہے جس سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ لاحق ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انکے پاس صفائی کرمچاریوں کی کمی ہے لیکن پھر بھی شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے لیکن اس میں انہوں نے عوام کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر مذہب نے صفائی کو اہمیت دی ہے اور اسلام نے تو اس کو نصف ایمان قرار دیا ہے۔ اس لیے ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ اپنے اردگرد صفائی رکھے اور شہر کو صاف رکھنے میں محکمہ میونسپلٹی کا تعاون کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا