محکمہ قبائلی امورڈاکٹرشاہداقبال چوہدری کی قائدانہ صلاحیتوں ودواندیشی کاثبوت دیتے ہوئے نت نئے انقلابی اقدامات اُٹھارہاہے،تازہ قدم میں قبائلی اَمور محکمہ نے اَنڈر گریجویٹ پیشہ ورانہ کورسز کے لئے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ ( این اِی ای ٹی اور جے اِی اِی ) کی تیار ی کرنے والے ہونہار اور مستحق قبائلی طلباء کی کوچنگ کے لئے اَپنی نوعیت کا پہلا اقدام شروع کیا ہے۔محکمہ کی طرف سے کورس فیس سپانسر کیا جائے گا۔ کوچنگ کے بعد پروفیشنل کورسز میں سلیکشن کے لئے اِمتحان میں کوالیفائی کرنے والے اُمید واروں کو سکالر شپ بھی فراہم کی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ جموں وکشمیر حکومت کی قبائلی طلباء کی تعلیم اوّلین ترجیح ہے ۔حکومت طلباء کی معیاری تعلیم فراہم کرنے اور ان کی مدد کرنے کے مقصد سے متعدد سکیمیں شروع کر رہی ہے ۔ٹیکنالوجی سے چلنے والی ایجوکیشن سکیم ، ہوسٹلوں میں ڈائیٹ چارجز اور ٹیوشن کی شرحوں میں اِضافہ جیسی سکیموں کے مطابق محکمہ نے فوری اثر سے این اِی اِی ٹی کوچنگ سکیم شروع کی ہے۔ سیکرٹری قبائلی امور محکمہ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے بتایاکہسکیم کے پہلے سال میں 100 قبائلی طلباء کو دو مختلف ذیلی سکیموں میںہوسٹلوں کے لئے ’’ ہوسٹ ۔ 50‘‘ اور دیگر قبائلی ہونہار طلباء کے لئے ’’ ٹاپ ۔50‘‘ کے تحت این اِی اِی ٹی کوچنگ کے لئے حکومت کے پینل میں شامل کوچنگ اِداروں میں منتخب کیا جارہا ہے۔ اِن سکیموں کو ٹرائبل ریسرچ اِنسٹی چیوٹ کے ایجوکیشن وِنگ کے ذریعے عملایا جارہا ہے۔محکمہ کی طرف سے منتخب اِداروں میں این اِی اِی ٹی کے لئے کوچنگ فیس حاضری اور ویری فکیشن کے بعد سپانسر کی جائے گی۔مزید برآںایم بی بی ایس ، بی وِی ایس سی اینڈ اے ایچ، بی ڈی ایس ، بی اے ایم ایس ، بی اِی ، بی ٹیک اور این اِی اِی ٹی کے دیگر پیشہ ورانہ کورسز کے لئے منتخب اُمید واروں کو مختلف پیشہ ورانہ کورسوں کے لئے تقریباً 4لاکھ روپے کی سالانہ سکالر شپ فراہم کی جائے گی۔ ٹاپ 50‘‘ کے تحت ہونہار قبائلی طلباء اور 50 طلباء سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جن میں بارہویں جماعت کے بورڈ امتحان میں زائد اَز 80 فیصد نمبر آئے ہیں۔ کوچنگ کے لئے منتخب کیا جائے گا جبکہ ’’ ہوسٹ 50‘‘ کے تحت ہوسٹلوں میں داخلہ لینے والے طلباء کا سلیکشن سکریننگ ٹیسٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔محکمہ نے ہوسٹل کے زمرے میں لڑکیوں کے لئے 50فیصد ریزرویشن کو نوٹیفائیڈ کیا ہے جبکہ این اِی اِی ٹی کے لئے ٹاپ 50 سکیم میں لڑکیوں کے لئے 25فیصد نشستیں مختص ہیں۔ کوچنگ سکیم کے تحت کوئی اِنکم حدنہیں ہے ۔ یہ کوچنگ جموں اور سری نگر کے پینل میں شامل اِداروں میں پیش کی جائے گی جہاں حکومت کی طرف سے مطلع کردہ کوچنگ فیس منتخب طلباء کے لئے محکمہ کی طرف سے سپانسر کی جائے گی۔ ویٹنگ لسٹ بھی برقرار رکھا جائے گا۔طلباء کے سلیکشن کے لئے محکمہ کی طرف سے کٹ آف تاریخ سے پہلے صرف آن لائن درخواستوں پر غور کیا جائے گا۔ڈائریکٹر قبائلی اَمور مشیر احمد مرزا ہوسٹلوں کے متعلقہ وارڈنز اور مینجمنٹ سے ہوسٹ 50سکیم کے تحت ہوسٹلوں میں سکریننگ ٹیسٹ کی نگرانی کریں گے۔