محکمہ صحت ڈوڈہ نے ڈینگی/ملیریا کی روک تھام کے لیے گیمبوسیا مچھلیاں پانی میں چھوڑیں

0
0

گیمبوسیا مچھلی کو آبی ذخائر میں چھوڑنامچھروں پر قابو پانے کا ایک ماحول دوست عمل ہے
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍مانسون کے دوران ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے نمٹنے اور ضلع میں اس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش میں، محکمہ صحت ڈوڈہ کو ضلع بھر میں بیداری مہم شروع کی اور پرانے بس اسٹینڈ ڈوڈہ کے ایک فوارے/تالاب میں 243 گیمبوسیا مچھلیاں چھوڑیں۔واضح رہے گیمبوسیا مچھلیوں کو چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر عبدالحمید زرگر نے ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کمیٹی ڈوڈہ یوسف العمر اور محکمہ کے متعلقہ عملہ کی موجودگی میں چھوڑا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر اے ایچ زرگر نے کہا کہ گیمبوسیا مچھلی جسے موسکویٹو فش بھی کہا جاتا ہے مچھر کے لاروا کو کھا جاتی ہے اور ڈینگی اور ملیریا جیسی مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔وہیںسی ایم او ڈوڈہ نے کہا کہ گامبوسیا مچھلی کو آبی ذخائر میں پھینکنا مچھروں پر قابو پانے کا ایک ماحول دوست عمل ہے اور یہ فوگنگ اور اسپرے کے اندرونی عمل سے زیادہ موثر ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ صحت گزشتہ دو ماہ سے انسداد ڈینگی ماہ کے ایک حصے کے طور پر کمیونٹی میں آگاہی پروگرام منعقد کر رہا ہے تاکہ عام لوگوں کو مختلف ویکٹر برن بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا