محکمہ سوشل فارسٹری نے ڈوڈہ میں خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز کیا

0
0

محکمہ سوشل فارسٹری نے ڈوڈہ میں خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز کیامدثرلون
ڈوڈہ//ٓج محکمہ سوشل فارسٹری کی طرف سے ڈوڈہ میں خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز احاطہ عدالت ڈوڈہ سے شروع کیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈوڈہ مدن لال ، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے سیکریٹری سوشیل سنگھ، چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ڈوڈہ کھیم راج شرما ، ڈی ، ایف، او سوشل فارسٹری رویندر سنگھ ، ڈی، ایف ، او ڈوڈہ الوک موریا، رینج آفیسر سوشل فارسٹری ڈویژن ڈوڈہ عادل رشید شان، ڈسٹرکٹ بارایسوسیشن ڈوڈہ کے ممبران ایڈوکیٹ ایس، آر ، منہاس دیگر وکلاءصاحبان نے احاطہ عدالت ڈوڈہ میں کشمیری چنار، پیپل، گولڈ مہر، سلور اوگ، بوتل برش، دیودار، کائل دیگر کئی اقسام کے پودے لگائے اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈوڈہ مدن لال شرما نے کہا کہ ماحولیات کو صاف ستھرا و انسان دوست بنانے ، آلودگی سے بچانے اور زمین کو کٹاو¿ سے بچانے کے لئے شجرکاری سب سے اہم ہے اور اُمید ہے کہ محکمہ پورے علاقہ میں شجر کاری کرکے سرسبز شاداب ڈوڈہ مہم کے لئے تحریک کا آغاز کریں گے اس موقع پر عادل رشید شان نے وکلاءسماج کارکنان ، میڈیا، ماحولیات کے ماہرین و محکمہ کے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ڈوڈہ کو سرسبز داشاب بنانے کے لئے جنون کی حد تک دن رات کام کرتے ہیں اور آئندہ بھی کام جاری رہے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا