پنشن ودوسرے اہم معاملات پر پینشنرا ورعوام سے تبادلہ خیال
ریاض ملک
منڈی؍؍ تحصیل منڈی میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے جانکاری کمپ کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں ان جسمانی طور ناخیز افراد کے کاغزات کی جانچ کی گئی۔جن کے کاغذات پنشن پورٹل پر آپ لوڈ نہیں ہورہیتھے۔ اور ان لوگوں کے کاغذات کی بھی جانچ کرکے ویریفکیش کی گئیں۔ جن کی پنشن گزشتہ چھ ماہ سے بند ہے۔ ان لوگوں کی مشکلات کو لیکر ان کمپوں کا اہتمام کیاجارہاہے۔اس حوالے سے تحصیل سوشل و یلفئیر آفیسر منڈی محمد اعظم راتھر نے بتایاکہ جن لوگوں کے فارم رد کردئے گئے اور اب وہ واپس دفتر میں ہیں۔ جن کی جانچ پڑتال بہت ضروری تھی۔ انہیں لوگوں کے لئے یہ کمپ خاص تھا۔ جن لوگوں کے فارموں میں جو کمیاں تھی۔ اج ان کو موقع پر ہی پوراکیاگیا۔ بی پی ایل ،اور اے اے وائی زمرے کے لوگوں کی تو جانچ ہوچکی ہے۔ لیکن جن لوگوں کی پنشن، اے، پی، ایل کارڈ پر لگی ہے۔ یا کسی طرح سے ان کی پنشن لگنے کے وقت اے پی ایل ہوچکاہے۔ ان لوگوں کی پنشن کے لئے ابھی کوئی بھی حکم نہیں ہے۔اور نہ ہی محکمہ کو اعلی افیسران کی طرف سے کوئی ھدائیت جاری کہ گئی ہے۔ ان لوگوں کی پنشن تب ہی لگے گی یا واگزار ہوگی جب ان کے لئے کوئی نیاحکم نامہ موصول ہوگا۔ اس کے علاوہ جتنے لوگ بھی پنشن حاصل کرتے ہیں۔وہ کسی بھی درجہ کے کیوں نہ ہوں۔انہیں کے لئے منڈی ،ساتھرہ،اور لورن میں ان کمپوں کا اہتمام کیاگیا۔پھر بھی جو لوگ ان کمپوں سے فائیدہ نہیں اٹھاسکے ہیں۔وہ لوگ تحصیل سوشل ویلفیئرآفیس منڈی میں اپنے کاغذات جمع کروائے۔تاکہ ان لوگوں کی بھی پنشن وگزار کی جاسکے۔۔اس دوران سرپنچ اعظم آباد منظور احمد نے اس کمپ کے انعقاد پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور تحصیل سوشل ویلفیئر ودیگران کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے سرکار بَخصوص ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ جو لوگ رہ چکے۔ان کے لئے بھی کو ئی راستہ نکال کر ان کی بھی پنشن واگزار کی جائے۔