ای کے وائی سی نہ ہوئی تو کسانوں کے کھاتے میں14ویںقسط نہیں آئے گی:محکمہ زراعت
ریاض ملک
منڈی؍؍سرکاری کی جانب سے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام متعدد سکیموں کو عوام میں متعارف کروایا جارہا ہے۔ اسی سلسلہ میں ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بھی کسانوں تک ان سکیموں کو محکمہ زراعت کے زیر اہتمام محکمہ باغ بانی، محکمہ شیپ ہسبنڈری، محکمہ مچھلی پالن وغیرہ کی جانب سے مشترکہ طور پر پنچائیت سطح پر کیمپ منعقد کر جانکاری فراہم کی جا رہی ہے تاکہ سرکار کی جانب سے چلائی جارہی ان اسکیموں سے کسان استفادہ حاصل کرسکیں۔ جو انتظامیہ کی جناب سے عوام کے مفاد کے لئے چلائی گئیں ہیں۔ اس حوالے سے مزید جانکاری دیتے ہوئے ایگریکلچر ایکسٹینشن اسیسٹنٹ امرپال سنگھ نے کہا کہ سرکار کی جانب سے چلائی جارہی نئی نئی سکیموں کو ہم پنچایت سطح پر بیداری کیمپ منعقد کر کے کسانوں تک پہنچا رہے ہیں۔ تاکہ کسانوں کو اس حوالے سے جانکاری مل سکے کہ وہ ان سکیموں کس طرح استفادہ حل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بالخصوص "پی ایم کسان” کے تحت جن لوگوں کو سرکار کی جانب سے پیسہ ڈالے جارہے ہیں۔ 14 ویں قست ڈالے جانے کے پیش نظر اب آن لائن "ای کے وائی سی” ہو رہی ہے۔ جس میں اگر چہ کچھ لوگوں کی "ای کے وائی سی” ہوچکی ہے۔ تاہم چند لوگ ایسے بھی ہیں جن کی ابھی "ای کے وائی سی” ہونا باقی ہے۔ جس کی وجہ سے پریشانیاں درپیش ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ محکمہ کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنی مجوزہ ضروری کاغذات جمع کروائیں اس کے بعد ہی انہیں سرکار کی جانب سے چلائی جارہی ان اسکیموں کا فائیدہ مل سکتا ہے۔