محکمہ دیہی ترقی میں صرف ٹھیکیداروں اور آفیسران کی ترقی !

0
0

ڈائریکٹر آفیس جموںمیں رشوت کا بازار گرم اور بڑئے لیڈر بھی شامل :پی ڈی پی کارکن
عمرارشدملک
راجوریپی ڈی پی کے زونل نائب صدر درہال بدھل چودھری میر حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ دیہی ترقی کے ڈائریکٹر جموں آر کے بٹ نے ڈائریکٹر آفیس میں رشوت خوری کے بازار کو گرم کرکے رکھا ہوا ہے اور محکمہ کے ملازمین ہو یا پھر کوئی عام سب سے کمیشن لی جاتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی پی کے زونل نائب صدر نے بتایا کہ ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں کے آفس کا ماحول بلکل ہی تباہ ہوچکا ہے کیونکہ رشوت اور کمیشن کے بغیر کسی کا بھی کام نہیں ہوتا چاہیے محکمہ کا ملازم ہو یا پھر کوئی عام انسان سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سی ڈی پنچایت یا دیگر سکیم کے تحت کسی بھی فنڈ کو حاصل کرنے کے لئے 10فیصد کمیشن ادا کرنی پڑتی ہے پھر جاکر فنڈس رلیز ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پچھلے ایک ماہ کے دوران راجوری اور پونچھ اضلاع میں کچھ انسپکٹر پنچایت کو انچارج بی ڈی او تعینات کیا گیا جبکہ جن کو انچارج بی ڈی او تعینات کیا گیا ہے ان سے بھی سینئر انسپکٹر موجود ہیں لیکن صرف رشوت اور کمیشن کی بنیاد پر تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ موجودہ دور میں محکمہ دیہی ترقی رشوت خوری اور کمیشن میں نمبر ایک پر ہے اور اس میں لیڈر شپ بھی ملوث ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خوراک چوہدر ی ذوالفقار علی نے محکمہ خوراک میں انقلابی تبدیلی لائی ہے لیکن دیگر محکمہ جات اور خاص طور پر محکمہ دیہی ترقی کے اعلیٰ سطح پر رشوت کے بغیر کسی کا بھی کام نہیں ہوتا جبکہ ضلع راجوری میں محکمہ دیہی ترقی کے جو آفیسران ہے قابلِ تعریف کام کرتے ہیں اور عوام کے حق میں کام کرتے ہیں لیکن جموں ڈائریکٹر آفس میں صرف رشوت اور کمیشن کی بنیاد پر کام ہوتے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا