محکمہ خزانہ نے تین ہفتوں میں 20فیصد پنشنروں کی تصدیق کی

0
0

جموں و کشمیر میں تقریباً 2.38 لاکھ پنشنر اور فیملی پنشنر ہیں ،زیادہ ترکی ادائیگی جموںوکشمیربینک کے ذریعے
لازوال ڈیسک

سری نگرمحکمہ خزانہ نے پنشن کی تقسیم کو آسان بنانے کے لئے پنشنروںکی تصدیق کا کام شروع کیا ہے۔ اگرچہ ٹریجریری کوڈ کے مطابق اس طرح کی تصدیق لازمی ہے ،لیکن اِنتظامی چیلنجوں کی وجہ سے اسے نہیں کیا جاسکا۔جموں و کشمیر میں تقریباً 2.38 لاکھ پنشنر اور فیملی پنشنر ہیں اور ان میں سے زیادہ تر نے جموں و کشمیر بینک کے ذریعے اَدائیگی کا اِنتخاب کیا ہے۔پنشنرز ہر برس لازمی قواعد کے مطابق لائف سر ٹیفکیٹ جمع کر تے ہیں۔ مزید برآں، پرنسپل اکاو ¿نٹنٹ جنرل کا دفتر بار بار سالانہ تصدیق میں کوتاہیوں کے معاملے پر زور دیتا رہا ہے۔اِس لئے گذشتہ 3 ہفتوں سے تمام ٹریجریروں اور سب ٹریجریروں میں تصدیق کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
بزرگ پنشنرز جو پہنچنے سے قاصر ہیں اُن کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ٹریجریری کا عملہ اِس طرح کی تصدیق کے لئے ان کے گھروں کا دورہ کر رہا ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 80 سے 90 برس کی عمر کے پنشنروںکے 24,400 معاملے، 90 سے 100 برس کی عمر کے گروپ میں 2,500 معاملے اور 100 برس سے زیادہ عمر کے گروپ میں 126 معاملے ہیں۔ٹریجریری اور سب ٹریجریری بھی ہفتہ وار چارٹ جاری کر رہے ہیں تاکہ پنشنروںکو ایسے ٹریجریروں میں اِنتظار نہ کرنا پڑے۔ ٹریجریروں اور سب ٹریجریریزپنشنروں کو ”جیون پرمان“کے آن لائن ایپس اورپورٹل کا اِستعمال کرنے کے لئے بھی رہنمائی کر رہے ہیں جو مرکزی حکومت نے پنشنروں کی سہولیت کے لئے شروع کئے ہیں۔
جیون پرمان پنشنروں اور فیملی پنشنروںکی بائیومیٹرک تصدیق اور ڈیجیٹل لائف سر ٹیفکیٹ آٹومیٹک تیار کرنے کے لئے آدھار پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن جموں و کشمیر میں فی الحال 2.38 لاکھ پنشنروںمیں سے صرف 4,162 پنشنر سرٹیفیکیشن کے لئے جیون پرمان ایپ کا اِستعمال کرتے ہیں۔ اِس لئے ٹریجریری کا عملہ پنشنروں کو ان کی سہولیت کے لئے ایپ ڈاو ¿ن لوڈ کرنے کے بارے میں بھی آگاہ اور رہنمائی کر رہا ہے۔ تین ہفتوں کے بعد ٹریجریروں کی جانب سے 44,700 پنشنروں اور فیملی پنشنروںکی تصدیق کی گئی ہے۔ ان کے ڈیٹا کو ڈیجیٹل طور پر اَپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ یہ پورے کام کا تقریبا ً20 فیصد ہے جو ستمبر 2024 ءکے آخیرتک مکمل ہونے کی توقع ہے۔اِس طرح کی جسمانی تصدیق نہ صرف حکومت کے ساتھ پنشنروںکے اعداد و شمار کو اَپ ڈیٹ کرنے میں مدد کر رہی ہے بلکہ مستقبل میں آن لائن تصدیق پر بھی منتقل ہو رہی ہے۔یہ تصدیق کسی بھی نااہل معاملے کی نشاندہی کر رہی ہے جو بصورت دیگر اوور ڈرا اور بعد میں ریکوری کا باعث بن سکتے ہیں۔ 27 جولائی تک تقریباً 70 معاملوں کا پتہ چلا ہے جن کے خلاف اِضافی پنشن اور اَلاو ¿نس کی وجہ سے 61 لاکھ روپے کی وصولی شروع کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا