محکمہ حیوانات کے زیر اہتمام پنچایت سیال جٹاں میں ڈیری دربار منعقد

0
0

لازوال ڈیسک
ادھمپور//بھارت وکشت سنکلپ یاترا کے حصہ کے طور پر آج گاؤں پنچایت گھر سیال جٹاں میں ایک متحرک "ڈیری دربار” کا انعقاد کیا گیامشن ڈائرکٹر ڈیری ڈیولپمنٹ نریندر سنگھ بالی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس تقریب میں سیلف ہیلپ گروپس سمیت متعدد افراد کی پرجوش شرکت دیکھی گئی، جو وکشت بھارت کا عہد لینے کے لیے جمع ہوئے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، نریندر سنگھ بالی نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں ڈیری سیکٹر کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی آمدنی کو بڑھانے کے لیے دودھ اور اس کے مشتقات کی پروسیسنگ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ میں دلچسپی لیں۔ انہوں نے خواہشمند کاروباریوں کے لیے حکومت کی جانب سے مستقل حمایت کا بھی انہیں یقین دلایا۔ڈاکٹر سنجے گپتا، چیف اینیمل ہسبنڈری آفیسر ادھم پور، نے محکمہ انیمل ہسبنڈری کی طرف سے فعال طور پر لاگو کی گئی مختلف فائدہ مند اسکیموں پر روشنی ڈالی۔مزید برآں، کسانوں اور سیلف ہیلپ گروپس کے سوالات کو حل کرنے کے لیے ایک انٹرایکٹو سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا