دیپک شرما
کشتواڑ ؍؍جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے فارسٹ ڈویڑن مڑواہ میں محکمہ جنگلات اور انڈین آرمی بھنڈارکوٹ گیارہ راشٹریہ رایفلز کے اشتراک شجر کاری کا آغاز کیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او وجے کمار (ایس ایف ایس) تا مڑواہ ڈویژن کے تمام ملازمین کے ساتھ ساتھ انڈین آرمی اور مقامی پی آر آئی نے مل کر ہزاروں پودوں کی شجر کاری کی۔ اس دوران مقامی لوگوں نے ڈی ایف او مڑواہ سے مزید اپیل کی ہے کہ اس طرح کی مہم اور مزید بڑھائی جائے جس سے لوگوں کو تازہ ہوا مل سکے اور لوگوں کو گرمیوں میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس موقع پر ڈی ایف او وجے کمار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کشتواڑ کے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے شجر کاری مہم میں پیش پیش رہیں، تاکہ کشتواڑ کے لوگوں کو تازہ ماحول میسر ہو سکے اور لوگ بیماریوں کا شکار نہ ہوں۔اس دوران لوگوں نے ڈی ایف او مڑواہ وجے کمار کا شکریا ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں پودے مڑواہ ڈویڑن میں شجر کاری کی گئی ہے۔ڈی ایف او نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس سال ایک لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے اور تمام ملازمین کے ساتھ ساتھ مڑواہ ڈویڑن کے سرپنچ پنچ اور بی ڈی سی ڈی ڈی سی تا خاص طور پر عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ محکمہ جنگلات کا تعاون دیں جس سے محکمہ شجر کارم مہم کو کامیاب کر سکے۔