محکمہ جنگلات اور این ایچ آئی ڈی سی ایل نے ڈوڈہ میں قومی شاہراہ کے ساتھ شجرکاری مہم کا آغاز کیا

0
0

ڈوڈہ-کشتواڑ قومی شاہراہ کے ساتھ مختلف مقامی نسلوں کے 5,000 درخت لگائے جائیں گے
کامران خان
بھدرواہ؍؍ جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں نو تعمیر شدہ قومی شاہراہوں کے ساتھ سبز احاطہ کو بحال کرنے کے لیے، محکمہ جنگلات نے نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے تعاون سے قومی شاہراہ 244 کے بٹوٹ-کشتواڑ حصے کے ساتھ بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔تاہم شجرکاری مہم جس میں پہلے مرحلے میں 110 کلومیٹر طویل ڈوڈہ-کشتواڑ قومی شاہراہ کے ساتھ مختلف مقامی نسلوں کے 5,000 درخت لگائے جائیں گے۔دریں اثناء پہلے دن کنزرویٹر چناب سرکل ڈاکٹر جتیندر کمار سنگھ نے ڈی ایف او بھدرواہ چندر شیکھر کے ساتھ این ایچ 244 کے کھیلانی اسٹریچ میں پودا لگایا۔اس دوران کنزرویٹر چناب سرکل ڈاکٹر جتیندر کمار سنگھ نے کہا کہ دونوں تنظیموں کی مشترکہ کوششوں کے ایک حصے کے طور پر نئی تعمیر شدہ شاہراہوں بشمول بٹوٹ-کشتواڑ، ڈوڈہ-بھدرواہ، بھدرواہ پٹھان کوٹ اور بٹوٹ-بانہال سڑکوں پر شجرکاری کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ڈاکٹر جتندر کمار سنگھ نے کہاکہ حکومت ہند کی پالیسی کے مطابق آلودگی کو کم کرنے، کاربن کو الگ کرنے اور سفر کی حفاظت اور تجربے کو بڑھانے کے لیے گرین ہائی ویز تیار کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا