یواین آئی
سرینگر؍؍ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے وادی کے تمام َسرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں مرحلہ وار طریقے سے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا۔حکمنامے کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت تک 28 نومبر سے جبکہ نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک11 دسمبر سے سرمائی تعطیلات ہوں گی۔حکمنامے کے مطابق تعلیمی عملہ 21فروری 2024کو اپنے متعلقہ سکولوں کوواپس رپورٹ کرئے گا اور اساتذہ صاحبان کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ طلبا کی معاونت کے لئے خود کو تیاررکھیں تاکہ طلاب کو پڑھائی اور امتحانات کی تیاری کے حوالے سے دقتوں کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کے مطابق تدریسی عملہ اور اسکولوں کو یہ بھی تاکیدکی گئی ہے کہ وہ حکم نامے پر من وعن عمل کریں بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔