بجلی کی ترسیلی لائین کو سر سبز درختوں کے ساتھ ،خطرے سے خالی نہیں
شاہ محمد ماگرے
ڈوڈہ ؍؍ ضلع ڈوڈہ تحصیل کاہرہ کے پہاڑی علاقہ ٹانٹہ کے لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی کی ناقص کارکردگی سے لوگ ناخوش بلاک کاہرہ پنچایت ٹانٹہ کے لوگوں کے ساتھ سرا سر ناانصافی ہو رہی ہے ۔کہیں ترسیلی لائین کو سر سبز درختوں کے ساتھ باندھا ہے کہیںتار کو ڈھیلارکھا ہے،اگر چہ مرکزی سرکار دعوے کر رہی ہے کہ ہم جموں و کشمیر کو چار چاند لگائیں گے تو بلاک کاہرہ کے لوگوں کے ساتھ اتنی ناانصافی کیوں اگرچہ لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے ہدایت کئی ہے کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی و باالخصوص بجلی کی دستیابی رکھنے کی ہدایات کئی ہے تو اس کے باوجود بھی ضلع انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔بجلی کی ترسیلی لائین کو سر سبز درختوں کے ساتھ باندھ لوگوں کے لئے خطرے سے خالی نہیں سماجی کارکن محمد اقبال وانی نے نمائندے سے بات کرتیہوئے کہا کہ ایل جی انتظامیہ کی ہدایت کے باوجود بھی زمینی سطح پر بجلی نہ ہونے کے برابر ہے ۔سر سبز درختوں سے لائین کو ازین کرنا لوگوں کے لئے مشکلات کا باعث ہے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے بجلی کی ترسیلی لائین کو سر سبز درختوں کے ساتھ جوڑنا ہوا ہے جس سے لوگوں کی جانیں خطرے سے خالی نہیں جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی ڈوڈہ اور ایل جی سے اپیلکی ہے کہ ہماری ان لائینوں پر بھی نظر ثانی کی جائے تاکہ لوگ کو راحت کی سانس ملے اور ان لائینوں کو کھمبے لگائے جائیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔