عوام سراپا احتجاج،متعلقہ محکمہ پر غفلت شعاری کا الزام عائد کیا
سید زاہد
بدھل؍؍ بدھل میں ہفتہ کی سہ پہر اس وقت کہرام مچ گیا جب بدھل ڈویژن کے کیول گاؤں میں بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران محکمہ بجلی کے عارضی ملازم کو بجلی کا جھٹکا لگنے سے موت واقع ہو گئی ۔واضح رہے یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ ملازم کیول گاؤں میں بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کر رہا تھا جس دوران اس سے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا اور کھمبے سے زمین پر گر گیا۔ اسے فوری طور پر علاج معالجہ کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کوٹرنکہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس سے مردہ قرار دیا۔
وہیں متوفی کی شناخت محمد مشتاق ولد بشیر احمد عمر 30 سال ساکنہ درمن کے طور پر ہوئی ۔اس موقع پرمقامی لوگوں نے لواحقین کے ساتھ کوٹرنکہ میں احتجاج شروع کیا۔وہیں لواحقین نے الزام لگایا محکمہ کی غفلت شعاری کے باعث حادثہ پیش آیاجس کہ نتیجہ میں غریب ملازم کی موت واقعہ ہوئی۔