عوام کو باغبانی کے متعلق اسکیموں کی جانکاری فراہم کی گئی
افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ //محکمہ ہارٹیکلچر کی جانب سے پنچایت ہاڑی لسانہ میں ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر کل جیت کور کی سربراہی میں جانکاری کیمپ منعقد کیاگیا جس میں لوگوں کو کھیتی اور باغبانی کے متعلق مکمل جانکاری فراہم کی گئی۔اس موقعہ پر انہوں نے لوگوں کو باغبانی کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے باغبانی سے جڑی ہوئی تمام اسکیموں کے بارے میں تفصیلی طور پر بتایا۔اس دوران انہوں نے باغبانی کے متعلق لوگوں کے مسائل بھی سماعت کئے اور لوگوں کے بتایا کہ باغبانی سے جڑے ہوئے مسائل کو کس طرح حل کرنا ہے اور محکمہ ہارٹیکلچر اس کے لئے کسانوں کو بھر پور سہولیات فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ باغبانی سے جڑی ہوئی تمام سرگرمیوں میں حصہ لیں اور محکمہ کی جانب سے دی جانے والی اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں۔اس موقعہ پر کافی تعداد میں لوگوں نے جانکاری کیمپ میں شرکت کی اور لوگوں نے کہا کہ اس کیمپ کے ذریعے سے انہیں کافی اچھی اور مفید معلومات حاصل ہوئی ہیں اور کہا کہ امید ہے کہ آگے بھی اس قسم کے جانکاری کیمپ منعقد کئے جائیں گئے۔